چار کانوں والی خوبصورت بلی ۔۔ جانیئے یہ بلی کہاں موجود ہے اور اسے کون پال رہا ہے؟

image

بلیاں پالنے کا ہر شوق ہر کسی کو ہوتا ہے اور آض جس خاص بلی کا ہم ذکر کرنے جا رہے ہیں وہ چار کانوں والی ترکش بلی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اورلوگوں کی خاص توجہ حاصل کر رہی ہے۔

سرمائی رنگ کی چار کانوں والی بلی سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ اس کی پیدائش روسی اور نیلی آنکھوں والی بلی کے ملاپ سے ہوئی ہے۔ پہلے تو اس خوبصورت چار کانوں والی بلی کا کوئی گھر نہیں تھا پھر بعدازاں ایک ترک خاتون نے اسے اپنے گھر میں جگہ دے دی جو اب ان کے پاس محفوظ ہے۔

اس بلی کو میڈاس نام دیا گیا ہے۔ اس کے کانوں کے نیچے چھوٹے اضافی کان موجود ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق بلی ٹھیک طرح سے سن سکتی ہے یعنی اس کی سماعت کا کوئی مسئلہ نہیں ہےاور اضافی کانوں سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔ میڈاس نامی بلی بہت خوبصورت ہے کہ ہر کوئی اسے پالنے کا خواہش مند ہے۔

جب میڈاس چار ماہ کی ہوئی تب اسے ترک خاتون نے پالنا شروع کردیا تھا کہ شاید انہیں دیکھ کر دیگر لوگ بھی پیدائشی نقص والے جانوروں سے محبت کرنے لگیں گے۔رپورٹس ک مطابق خاتون پہلے سے ہی کتے اور بلی کی ملک ہیں اور انہوں نے سوچا کہ میڈاس کا وہاں دل لگ جائے گا۔

میڈاس گہری سرمئی رنگت والی ایک خوبصورت بلی ہے جس کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا گیا ہے اور اس کے 25000 فالوورز ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts