حکومت نے
احساس راشن رجسٹریشن کے لئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ اب آپ بھی ایک میسج کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا کر ہر ماہ راشن آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ:
''
احساس راشن رعایت کے لئے ہر گھر کا صرف ایک فرد اہل ہوگا، گھرانے کا کوئی بھی ایک فرد رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ نمبر 8117
پر
ایس ایم ایس کر سکتا ہے۔
لیکن شناختی کارڈ نمبر اس موبائل سم سے بھیجا جائے جو میسج کرنے والے فرد کے نام پر رجسٹرڈ ہو۔
اس احساس راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کریانہ مالکان راشن پروگرام کے لئے صرف احساس راشن ویب پورٹل پرہی رجسٹر ہوں گے جس کا مطلوبہ ایڈریس یہ ہے :
https://ehsaasrashan.pass.gov.pk/er_Beneficiary_Registration.aspx
انہوں نے یہ بھی کہا کہ:
''
اگر آپ اہل ہوں گے تو آپ ہی رجسٹرڈ راشن رعایت حاصل کر سکیں گے یعنی آپ کی جگہ کوئی دوسرا نہیں لے سکتا۔ رجسٹریشن کے چار ہفتوں کے اندر گھرانوں کو ان کی اہلیت کے پیغامات 8171 سے بھجوا دئیے جائیں گے۔
2 کروڑ اہل گھرانے آٹا، خوردنی تیل، دالوں پر ماہانہ ایک ہزار کی رعایت بھی حاصل کرسکیں گے۔ کریانہ دکاندار بھی راشن رعایت پروگرام میں شریک ہونے کے لئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں،
لیکن
کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کے لئے بینک اکاﺅنٹ نمبر فراہم کرنا
ضروری ہے۔
جن دکانداروں کے بینک اکاؤنٹ نہیں ہیں، وہ نیشنل بینک کی قریبی برانچ میں اپنا اکاﺅنٹ کھلوا سکیں گے۔ حکومت کی جانب سے کریانہ مالکان کے لئےخصوصی پیکج، سیل پر پرکشش کمیشن دیا جائے گا، ہر 3 یا 4 ماہ میں گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل فون اور دیگر انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے بھی دئیے جائیں گے۔