خود گھسی ہوئی چپل پہنی مگر بیٹے کو نئے جوتے دلوائے ۔۔ باپ کی اپنے بیٹے سے محبت دیکھ کر لوگ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، خوبصورت ویڈیو دیکھیے

image

اکثر ہمارے معاشرے میں ماں کے مقابلے میں باپ کی قربانیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے کو کہ ایک حقیقت ہے۔ باپ وہ سایہ ہوتا ہے جس کی چھاؤں میں گھرانہ ہنسی خوشی زندگی گزارتا ہے۔

باپ سخت ضرور ہوتا ہے لیکن اس سے زیادہ محبت اور اولاد کے لیے فکر اور کوئی نہیں کر سکتا۔ باپ کی اہمیت کا اندازہ انہیں کو ہوگا جن کے والد اس دنیا سے جا چکے ہیں۔

اولاد کے لیے ماں کی محبت کی مثالیں اکثر ہی دی جاتی ہیں لیکن باپ کی شفقت اور اس کی اہمیت کو چھپا دیا جاتا ہے۔ باپ کتنا شفقت والا ہوتا ہے ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ بھی آبدیدہ ہوجائیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاتا ہے کہ ایک غریب باپ اپنے بیٹے کو نئے جوتے خریدوا رہا ہوتا ہے لیکن اس کی خود کی چپل نیچے سے گھسی ہوئی ہوتی ہے۔

والد کی اپنے بیٹے کے لیے شفقت دیکھ کر یہ ویڈیو ہمارے لیے پیغام لائی ہے کہ ایک باپ کے لیے اپنی اولاد کی خوشی سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہوتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US