سیاست دان اکثر اپنے جارحانہ انداز کی بدولت سوشل میڈیا پر جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ حادثات کی بنا پر جانے جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مسلم لیگ ن کے ایک ایسے رہنما کے بارے میں بتائیں گے جو کہ سوئمنگ پول میں گر کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
فیروز والا میں مسلم لیگ ن کے رہنما کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے بھائی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لیے پہنچے۔
بھائی کا ولیمہ فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی تھی۔ رات کے اندھیرے میں مہمان محفل ولیمہ کی جانب سے گامزن تھے۔ سابق یونین کونسلر اور رہنما مسلم لیگ ن ملک ظہیر رات کے اندھیرے میں پاؤں سلپ ہونے کے باعث سوئمنگ پول میں جا گرے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ محفل میں موجود لوگوں کو دیکھتے ہوئے آگے کی جانب بڑھ رہے تھے کہ اچانک ان کا پیر سوئمنگ پول میں گیا اور وہ اندر چلے گئے۔
ملک ظہیر کے سر پر چوٹ آئی تھی جو کہ جان لیوا ثابت ہوئی۔