کہیں سُفید شیر مر گیا تو کہیں ہاتھی نے دم توڑ دیا ۔۔ چڑیا گھر کے جانوروں کی مایوسی بیان کرنے والی کچھ ایسی تصاویر جو سب کو افسردہ کردیں گی

image

جانور بیچارے بے زبان ہوتے ہیں۔ ان کے کھانے پینے کا خیال اس وقت زیادہ کرنا پڑتا ہے جبکہ آپ ان کو قید کرکے رکھیں کیونکہ ہر کوئی خود سے اپنا پیٹ بھرنے کے لئے محنت کرنا جانتا ہے۔ مگر کراچی کے چڑیا گھر میں موجود جانوروں کو کسی کی نظر کھا گئی، پہلے تو بیچارے ایک ایک کرکے بیمار ہونے لگے اور پھر ان کو انتظامیہ کی نا اہلی کھا گئی۔

کچھ وقت قبل چڑیا گھر کا وہ معصوم ہاتھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا جو افریقہ سے منگوایا گیا تھا، جس پر انتظامیہ نے صرف یہ مؤقف اپنایا کہ یہ بیمار تھا، اب جبکہ یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ پیسوں کی کمی اور فنڈز نہ ہونے کے باعث جانوروں کا کھانا پنا بند کر دیا گیا ہے، ایسے میں سفید شیر کے مرنے کی خبر نے سب کو افسردہ کیا۔

لیکن صرف بات افسردگی کی نہیں ہے کیونکہ یہ وہ وقت ہے جب ہم اپنا پیٹ بھرنے کی خاطر تو سب کچھ کر رہے ہیں مگر ان جانوروں کو اذیت اور بھرپور تکلیف پہنچا رہے ہیں۔ جب بھی کوئی سماجی مسئلہ درپیش آیا ہے سب مل بانٹ کر این جی اوز کی مدد سے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں تو پھر اب وہ ادارے کہاں ہیں جو جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کریں؟ ان کی مد دکریں؟ ان کی بھوک کا انتظام کریں؟ ان کے لئے دوستی کا ہاتھ بڑھائیں۔

کچھ روز سے سوشل میڈیا پر کراچی کے چڑیا گھر میں موجود جانوروں کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن کو دیکھنے کے بعد ترس بھی آ رہا ہے اور افسوس بھی ہو رہا ہے کہ ہم کتنی بے حس قوم ہیں کہ ہمیں ان بے زبانوں کو بھی خیال نہیں ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US