ان کی شادی نہیں چلے گی کیونکہ عمر کم ہیں۔۔ 18 سال کی عمر میں شادی کرنے والا جوڑے اسد اور نمرہ کی زندگی 2 سال بعد کیسی گزر رہی ہے؟

image

شادی تو سب ہی کرتے ہیں لیکن ایسی شادی جو شہرت کی وجہ بن جائے اور راتوں رات آپ کو سیلیبرٹی بنا دے ایسا چند خوش نصیبوں کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ اسد اور نمرہ بھی ایسا ہی خوش قسمت جوڑا ہے۔ تو آئیے ان کی شادی کے دو سال بعد جانتے ہیں کہ ان کی ازدواجی زندگی کیسی گزر رہی ہے۔

دوستوں کی طرح رہتے ہیں

18 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اس جوڑے سے “ڈیلی پاکستان“ کے یاسر شامی نے انٹرویو لیا اور پوچھا کہ ان کی شادی شدہ زندگی کیسی گزر رہی ہے تو اسد کا کہنا تھا کہ زندگی ان کی امیدوں سے بھی زیادہ اچھی گزر رہی ہے کیونکہ وہ دونوں دوستوں کی طرح رہتے ہیں۔

والد نے ایک کروڑ روپے دیے

اسد کہتے ہیں ان کے والد نے انھیں شادی کے بعد ایک کروڑ روپے دیے جس سے انھوں نے اور نمرہ نے اپنا ایک ایک برانڈ لانچ کیا ہے اور فی الحال ان کی ساری توجہ اپنے کیرئیر پر ہے۔ ساتھ ساتھ انھوں نے میٹرک کے امتحان بھی دیے ہیں جبکہ نمرہ کالج کوخیر باد کہہ چکی ہیں۔

ساس کہتی ہیں میری بیٹی کوئی کام نہیں کرے گی

نمرہ کی کم عمری کی شادی کی وجہ سے لوگوں کا خیال تھا کہ وہ سسرال میں گزارا نہیں کرسکیں گی لیکن اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نمرہ کا کہنا تھا کہ وہ دیر سے سو کر اٹھتی ہیں۔ گھر کے کام زیادہ تر ماسیاں کرتی ہیں اور کھانا ان کی ساس پکاتی ہیں۔ نمرہ کہتی ہیں “میری ساس بہت اچھی ہیں وہ مجھے کچن میں کام نہیں کرنے دیتیں اور کہتی ہیں میری بیٹی کوئی کام نہیں کرے گی“

جلدی شادی کرنے کا فائدہ

نمرہ اور اسد دونوں کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہئیے اگر ان کے بچے شادی کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کروادیں کیونکہ اس سے انسان بہت سی برائیوں سے بچ جاتا ہے اور حلال راستے پر چلتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US