بیٹیوں کے لئے سب سے زیادہ قیمتی ان کے باپ ہوتے ہیں۔ ایک باپ جتنی مُحبت اپنی بیٹی کو دیتا ہے اس سے زیادہ کوئی نہیں دے سکتا۔ باپ ہر طرح سے کوشش کرتا ہے اپنی بچی کو خوش کرنے کی، بالکل اسی طرح جب بیٹیاں باپ سے مُحبت کرتی ہیں تو ان کے لئے سب کچھ کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔ بیٹی کے لئے باپ کی عزت اور مُحبت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔
جھونپڑی میں رہنے والی ایک بچی نے اپنے باپ کی سالگرہ کچھ اس انداز سے منائی کہ دیکھنے والوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ بچی نے غبارے کی جگہ پلاسٹک کی تھیلیوں میں ہوا بھر کر ان کو باندھ کر چارپائی میں باندھ دیں اور ان پر مارکر نے ہیپی برتھ ڈے پاپا لکھا، ساتھ میں ایک چھوٹا سا دل بھی بنایا۔
یہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔ اس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ خوشیاں پیسوں سے نہیں دل اور نیک نیت سے منائی جاتی ہیں۔ ایک دوسرے کو خوش رکھنے کے لئے پیسوں کا تقاضہ کرنے سے بہتر ہے محدود وسائل میں خوشیوں کے راتسے ڈھونڈیں۔