فلم دیکھیں لیکن اس کے بارے میں بات نہ کریں۔۔ فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا صارفین سے کیا بات کہہ دی؟

image

ایسا لگتا ہے ملک میں اب زبان کے ساتھ ساتھ قلم پر بھی تالے ڈالنے کا رواج فروغ پارہا ہے۔ سیاست دان تو یہ کام کرتے ہی تھے اب اداکاروں نے بھی لکھنے والوں کے قلم کو اپنی مرضی سے چلانے کی تحریک شروع کردی ہے۔

فلم دیکھ کر تبصرہ نہ کریں

معروف اداکار فہد مصطفیٰ اپنے انسٹاگرام پر ایک تحریر شئیر کرتے ہیں جس میں ان کا کہنا ہے “مؤدبانہ گزارش ہے کہ بلاگرز فلم ضرور دیکھیں لیکن اس پر تصرہ نہ لکھیں کیونکہ اچھے یا برے تبصرے کسی بھی طرح سینما انڈسٹری کی مدد نہیں کررہے۔ لوگوں کو ان کی مرضی کے مطابق سینما جاکر فلمیں دیکھنے دیں۔ آپ کا تبصرہ انتظار کرسکتا ہے“ اس کے ساتھ ہی انھوں نے مزید لکھا کہ فلم انڈسٹری کو آپ کے سپورٹ کی ضرورت ہے لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں کہ فلم دیکھنے لائق ہے یا نہیں“

ٹکٹ لوگوں کے پیسے سے آتا ہے

غالباً یہ بات لکھتے ہوئے فہد بھول چکے ہیں کہ بلاگرز بھی فلم دیکھ کر ہی تبصرہ کرتے ہیں۔ فلم انڈسٹری کوئی خیراتی ادارہ نہیں جسے سپورٹ کے زریعے چلایا جائے بلکہ لوگ اپنی جیب سے پیسے دے کر ٹکٹ خریدتے ہیں جس پر معیاری تفریح ملنا ان کا حق ہے۔

تبصرہ کرنا عوام کا حق ہے

ایسے میں اگر کوئی بلاگر فلم دیکھ کر اپنا تبصرہ لکھتا ہے تو اسے روکنا کسی بھی طرح مناسب نہیں بلکہ اس سے آزادی رائے کے اظہار پر ضرب پڑتی ہے۔ ایک اداکار اور آرٹسٹ کی حیثیت سے اداکاروں کا کام اچھی تفریح مہیا کرنا ہے ناکہ لوگوں کی زبان اور قلم پکڑنا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US