بحرین پولیس کا اشتہار دیکھ کر ہزاروں افراد راولپنڈی پہنچ گئے ۔۔ اشتہار جھوٹا ہونے پر امیدواروں نے غصے میں احتجاج شروع کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

پاکستان سے نوکری کی تلاش میں ہر سال متعدد افراد بیرون ملک جاتے ہیں اور کئی باہر جانے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعہ سے متعلق بتائیں گے جس میں لوگ نوکری کا اشتہار دیکھ کر چلے آئے۔

راولپنڈی کا راول روڈ اس وقت جنگ کا میدان بن گیا جب متعدد افراد بحرین پولیس میں نوکری کی درخواست لے کر آ گئے۔ امیدوار اس وقت مشتعل ہو گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ نوکری کا اشتہار ہی جعلی ہے۔ سینکڑوں افراد سوشل میڈیا پر موجود بحرین پولیس کے اشتہار کو دیکھ کر راول روڈ پر واقع فوجی ٹاور کے ارد گرد جمع ہو گئے۔
لیکن جب سوشل میڈیا کے اس پوسٹ کی حقیقت کا جب علم ہوا تو کئی افراد مشتعل ہو گئے اور فوجی ٹاور کی عمارت پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ ہجوم کو مشتعل ہوتا دیکھ انتظامیہ نے پولیس کو بلا لیا، بعدازاں حالات خراب ہونے پر پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US