500 ارب کے کورونا پیکج کا اعلان کیا لیکن صرف 116 ارب روپے ہی خرچ کیے گئے۔۔ یہ عوامی پیسہ آخر کہاں جارہا ہے؟

image

یوں تو ہر حکومت ہی اپنے آنے سے قبل بڑے دعوے کرتی ہے جو بعد میں ریت کا ڈھیر ثابت ہوتے ہیں لیکن موجودہ حکومت اس معاملے میں سب سے آگے یوں ہے کہ اقتدار میں آنے کے باوجود بھی اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرپاتی۔

کورونا پیکج کے اربوں روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے

آڈیٹر جنرل کی حالیہ رپورٹ کے مطاق حکومت نے کورونا پیکچ کے لئے 500 ارپ روپے کا اعلان کیا تھا جبکہ صرف 116 روپے خرچ کیے گئے اور باقی کے 314 ارپ روپے خرچ ہی نہیں کیے گئے۔ اسی طرح دیہاڑی دار غریب طبقے کے لئے 200 ارب روپے مختص کیے گئے جس میں سے صرف 16 ارب روپے جاری کیے گئے۔

اربوں روپے کدھر گئے؟

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ لنگر خانوں اور پناگاہوں میں 150 ارب میں سے 145 ارب روپے تقسیم کیے گئے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو 50 ارب کے بجائے صرف 10 ارب دیئے گئے۔ گیس اور بجلی کی سبسڈی کے لیے 100 ارب روپے کے بجائے

15ارب روپے دیئے گئے۔

آخر عوام کا پیسہ کہاں جارہا ہے؟

تعجب کی بات ہے کہ جو سیاسی جماعت اقتدار میں آنے سے پہلے سابقہ حکومتوں کی ہر ہیر پھیر کو کرپشن قرار دے کر سوالات پوچھتی تھی۔ وہی جماعت حکومت میں آنے کے بعد اربوں روبے کے غبن پر چپ سادھے ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ اربوں روپے کے اصل مالک آج بھی وہی عوام ہیں جو پچھلی حکومتوں میں تھے لیکن آج ان کی دادرسی کرنے کے لیے نہ حکومت ہے اور نہ ہی اپوزیشن۔ اس لئے خدارا اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور الزامات کی سیاست چھوڑ کر فرائض کی انجام دہی پر غور کریں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US