بیروزگاری اور کتنے لوگوں کی جان لے گی ۔۔ کراچی کے ایک اور شہری نے بیروزگاری سے تنگ آکر مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگار خودکشی کرلی

image

کراچی میں ایک اور شخص کی جانب سے خودکشی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کی خبر اب سے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونی شروع ہوئی ہے۔

شہری نے غربت و بے روزگاری سے تنگ آکر کراچی کے لکی ون مال کے تیسرے فلور سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطےکی کارروائی کے لیےجناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، متوفی زوہیر انچولی بلاک 20 کا رہائشی تھا، اور اپنے چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔

خود کشی کرنے والے شخص کی شناخت 29 سالہ زوہیر کے نام سے ہوئی ہے جس نے بیروزگاری اور مہنگائی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی اور اس کا ایک بھائی طویل عرصے سے بے روزگار تھے، متوفی کی والدہ اسکول ٹیچر ہیں۔

خیال رہے چند روز قبل ایک صحافی نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی تھی۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 6 بچوں کے باپ فہیم نے بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US