کورونا وائرس کی نئی قسم “اومی کرون“ کے سامنے آتے ہی دنیا میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے۔ پاکستانی حکومت نے اس سلسلے میں عوام کو بوسٹر شاٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بوسٹر شاٹس کیا ہیں؟
بوسٹر شاٹس سے مراد کورونا ویکسین ہی ہے لیکن یہ ان لوگوں کو لگائی جائے گی جو ویکسین کی پہلی دو خوراک پر مشتمل کورس مکمل کرچکے ہوں گے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسے افراد جن میں قوت مدافعت عام لوگوں کے مقابلے میں کمزور ہے انھیں بوسٹر شاٹس لگانے سے فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ یہ شاٹ لوگوں میں کورونا وائرس کے خلاف مزاحمت کو تیز کرے گی۔ البتہ فی الحال یہ صرف بالغ افراد کو ہی لگائے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اسلام آباد زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ بوسٹر ویکسین کل سے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کو لگائی جائے گی۔ بوسٹر ویکسین سائنو فارم، سائنوویک اور فائزر کی لگائی جائے گی۔