غور سے دیکھنے کے بعد بھی سمجھ نہیں آتیں ۔۔ دیکھیے 5 ایسی دماغ کو چکرا دینے والی تصاویر جنہیں سمجھنا بہت مشکل ہے

image

کچھ تصویریں ایسی ہوتی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد انہیں سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔

اس آرٹیکل میں فوٹوگرافرز چند عجیب و حیرت انگیز تصاویر لینے کی کوشش کے دوران اپنے بہترین شاٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے ہیں مگر وہ کلکس ایسے ہیں جو ایک سے زائد بار دیکھنے میں سمجھ آتے ہیں۔

آئیے آپ کو ایسی دلچسپ تصاویر دکھاتے ہیں۔

1- بلی کے لمبے پاؤں

اس تصویر کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے بی کے پاؤں لمبے ہوگئے ہوں اور وہ ماڈؒنگ کرنے ریمپ پر نکلی ہو۔در حقیقت بلی ایک اسٹول پر بیٹھی ہے۔ پہلی بار دیکھنے میں تصویر بالکل سمجھ نہیں آئی۔

2- دیواروں کی بھی آنکھیں ہیں

فوٹو گرافر کی مہارت نے اس تصویر کو دلچسپ بنا دیا ہے۔ اس لیے یہ عنوان دیا گیا کہ دیواروں کی بھی آنکھیں ہیں۔ دیوار پر بٹن نما چیز موجود ہے اور وہیں بلی کا سایہ بھی نظر آرہا ہے جو بلی کی آنکھیں لگ رہی ہیں۔

3- چیونٹی اور ہیلی کاپٹر آمنے سامنے

کیا آپ کبھی ایسا سوچ سکتے ہیں کہ چیونٹی اور ہیلی کاپٹر آمنے سامنے آجائیں اور برابر دیکھائی دیں. یہ بات ناممکن سی لگتی ہے، مگر اس تصویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چیونٹی اور ہیلی کاپٹر برابر لگ رہے ہیں۔ لیکن حقیقت میں فوٹوگرافر نے اتنی مہارت اور صحیح وقت پر تصویر کو کھینچا ہے کہ اس کو دیکھنے والوں کو لگتا ہے کہ جیونٹی اور ہیلی کاپٹر آمنے سامنے آگئے ہیں۔

4- شتر مرغ یا پھر لڑکی؟

اسے کہتے ہیں پرفیکٹ شاٹ۔ تمام تصاویر میں سب سے دلچسپ تصویر جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔ ایک لڑکی شتر مرغ پر بیٹھی ہے اور تصویر کو سامنے سے لیا ہے جسے دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ شتر مرغ کے لمبے بال نکل آئے۔ اس مضحکہ خیز تصویر نے لوگوں کی بہت توجہ حاصل کی ہے۔

5-کتے کا باقی دھڑ کدھر؟

اس تصویر میں کتے کا سر تو نظر آرہا ہے مگر باقی کا دھڑ ذرا دکھائی نہیں دے رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US