میں نے خلع لے لیا ۔۔ ثاقب نثار کی آڈیو لیک کرنے والے صحافی احمد نورانی کی اہلیہ نے شوہر سے خلع کیوں لے لی؟ جانیے

image

ثاقب نثار کی آڈیو سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کرنے والے صحافی احمد نورانی حال ہی میں میڈیا کی نظروں میں تھے لیکن اب وہ سوشل میڈیا کی بھی نظروں میں آ گئے ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو احمد نورانی اور ان کی اہلیہ سے متعلق ہی بتائیں گے۔

تحقیقاتی صحافی احمد نورانی سے متعلق سینئیر صحافی علی عمران جونئیر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ احمد نورانی کی اہلیہ نے ان سے خلع کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ اپنے فیس بک پیج پر سینئیر صحافی علی عمران جونئیر کی جانب سے پوسٹ کیا گیا جس میں احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ کے سوشل میڈیا پوسٹ کی تصاویر اپلوڈ کی گئی تھیں۔
ان تصاویر میں عنبرین فاطمہ کے ٹوئیٹس موجود ہیں۔ ایک ٹوئیٹ 3 دن پرانا ہے جبکہ دوسرا ٹوئیٹ 3 دن پرانا۔ یہ دونوں ٹوئیٹ اس لمحہ کے تھے جب ان پر طلاق کے الزامات اور ان سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا۔ اس پر عنبرین فاطمہ نے وضاحت دی اور کہا کہ میں اب بھی احمد نورانی کے نکاح میں ہوں۔ لیکن 30 نومبر کو کیے جانے والے ٹوئیٹ میں عنبرین فاطمہ کا کہنا تھا کہ کبھی نہ3حرف بولے نہ کوئی پیپر بھیجا، نکاح میں ہونے کےباوجود کہا گیا کہ مجھےطلاق دے دی گئی ہےاور باقاعدہ یہ چیز اسٹیبلش کی گئی ہےکسی کو بھی بغیرطلاق پیپر دکھائے،اس ذلت کے بعد اس رشتے میں رہنا میرے لیے ناممکن تھا اس لیے میں "خلع" کادعوی دائر کرنے پہ مجبور ہوگئی اور دعوی دائر کردیا.
اس ٹوئیٹ میں اہلیہ نے نام لیے بغیر تنقید کی ہے اور ان کا اشارہ شوہر احمد نورانی کی جانب ہی تھا تب ہی تو ان کا کہنا تھا کہ نکاح میں ہونے کے باوجود طلاق دے دی گئی۔
اس تصویر میں عنبرین فاطمہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیے گئے خلع کے پیپر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ جو عنبرین نے اپنے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین اور ان کے بچوں پر لاہور میں نامعلوم افراد کی جانب سے اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ گاڑی میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھیں۔ وہ کافی دباؤ کا شکار بھی تھیں جس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US