بچوں کے دانت نکلنا صرف بچے کے لئے ہی نہیں بلکہ ان کی ماؤں کے لئے بھی کافی مشکل مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ اس دوران وہ تکلیف سے روتے ہیں اور کھانا بھی نہیں کھاتے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو چند ایسے طریقے بتائے جائیں گے جن سے بچوں کی یہ تکلیف کافی حد تک کم کی جاسکتی ہے۔
دودھ پلانے کے بعد مساج کریں
کچھ بچوں کو دودھ پیتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے جب کہ کچ بچے دانت نکلنے کے دوران آرام سے دودھ پیتے ہیں۔ اگ آپ کے بچے کو دودھ پینے میں درد ہورہا ہے تو بعد میں انگلی سے اس کے مسوڑوں میں ہلکے سے مساج کریں۔
ٹیتھر
ٹیتھر سے بھی بچوں کو کافی سکون ملتا ہے لیکن استعمال کے بعد ٹیتھر کو ہمیشہ فریج میں رکھیں البتہ فریزر میں رکھنے سے گریز کریں کیونکہ جما ہوا ٹیتھر بچوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
رال صاف کریں
ننھے بچے کو دانت نکلنے کے دوران زیادہ رال بھی بہہ سکتی ہے جو کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگر رال مسلسل بہتی رہے تو جلد پر الرجی اور خشکی ہوسکتی ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ملائم کپڑے سے رال صاف کی جائے
قدرتی طریقے
دانت نکلنے کے دوران کوئی ٹھنڈی سبزی مثلاً گاجر وغیرہ بھی دی جاسکتی ہے لیکن اس دوران دھیان رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ بچہ ناسمجھ ہوتا ہے خدانخواستہ گلے میں اٹکا بھی سکتا ہے۔
صفائی کا خیال رکھیں
بچہ خود سے صفائی کا خیال رکھنے کے قابل نہیں ہوتا اس لئے ماؤں کی ذمہ داری ہے کہ بچے کے چہرے کو چھونے سے پہلے ہاتھ اچھی طرح دھولیں۔ منہ میں جانے والی تمام چیزوں کو دھو کر استعمال کریں اور تمام ٹوٹکے ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔