میرا دل.. بلاول نے بھی بھانجے کے ساتھ پہلی تصویر شئیر کردی لوگوں نے ماموں سے ہی ملا دیا

image

بختاور بھٹو تو اکثر اپنے ننھے منے بیٹے میر حاکم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی ہیں لیکن اب بلاول بھٹو نے بھی ماموں بننے کے بعد بھانجے کے ساتھ اپنی پہلی تصویر شئیر کردی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بچے کو گود میں اٹھائے مسکراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جبکہ تصویر کا کیپشن انھوں نے “مائی ہارٹ“ یعنی میرا دل رکھا ہے۔ اسی تصویر کو بلاول نے اپنی اسٹوری پر “بےبی“ کے کیپشن کے ساتھ شئیر کیا ہے۔ اس تصویر میں میر حاکم بھی ٹیگ ہیں جہاں اس تصویر کا کیپشن “میں اپنے پیارے اور اکلوتے ماموں کے ساتھ“ لکھا ہوا ہے۔

تصویر کے نیچے بختاور بھٹو نے ازراہِ مذاق رونے والا ایموجی اور دل بنا کر تبصرہ کیا ہے جبکہ آصفہ بھٹو اور شیری رحمان نے بھی تصویر کو اپنے اپنے انداز سے سراہا ہے۔ تصویر کے نیچے لوگ بچے کو ماموں کی شباہت قرار دے رہے ہیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US