دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی ایک بار پھر شامل۔۔ جانیے دنیا کے سب سے سستے اور مہنگے ترین شہر کونسے ہیں؟

image

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کے 10 سستے ترین شہروں میں کراچی بھی شامل ہے۔

کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار

پہلے نمبر پر شام کا دارالحکومت دمشق جبکہ اس کے بعد بلترتیب تریپولی(لیبیا)، تاشقند(ازبکستان)، تیونس، الماتے(قازقستان) جبکہ کراچی(پاکستان) چھٹے نمبر پر رہے۔

ساتویں نمبر پر احمد آباد(بھارت) اور پھر بلترتیب الجزائر، بیونس آئرس، لوساکا(زیمبیا) دنیا کے سستے ترین شہر قرار پائے۔

دنیا کے مہنگے ترین شہر

2021 میں دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں تل ایب پہلے نمبر پر جبکہ اس کے بعد بلترتیب پیرس(فرانس) اور سنگاپور مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔ زیورخ(سوئٹزرلینڈ)، ہانگ کانگ(چائنا)، نیویارک(امریکہ)، جنیوا(سوئٹزرلینڈ)، کوپن ہیگن (ڈنمارک)، لاس اینجلس(امریکہ)، اوساکا(جاپان) مہنگے ترین شہر رہے۔

مہنگے اور سستے شہروں کی فہرست کن باتوں کو مدنظر رکھ کر تشکیل دی جاتی ہے؟

دنیا کے سستے اور مہنگے ترین شہروں کو جانچنے کے لئے وہاں کے رہائشی اخراجات، عام استعمال کی اشیاء اور کرایے وغیرہ کو مدِنظر رکھا جاتا ہے۔ اس سال ان فہرستوں کو مرتب کرنے کے لئے دنیا کے 173 شہروں کی 50 ہزار اشیاء اور سروسز کا ڈیٹا جمع کیا گیا جبکہ عالمی وباء کے اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US