لاہور کی فردوس مارکیٹ می کافی عرصے سے ٹریفک سگنل خراب تھے جس کی کئی بار شہری انتظامیہ کو خبر بھی کی گئی لیکن کسی نے کان نہ دھرے۔
اس مسئلے کے حل کے لئے علاقے کے فقیروں نے بھیک مانگ کر پیسے جمع کیے اور سگنل بنوایا۔ ٹوئٹر پر صحافی امجد حسین بخاری لکھتے ہیں کہ نسل در نسل بھکاریوں نے آپس میں پیسے ڈال کر فنڈ اکھٹا کیا اور جدید ترین نئے سگنل لگوا لئے۔
بھیک مانگنے میں مشکل ہورہی تھی
آگے انھوں نے بھکاریوں کے اس کارنامے کی وجہ بھی بیان کی “بھکاریوں کے سربراہ کے مطابق گاڑیاں چوک میں کھڑی نہیں ہورہی تھیں اس لئے بھکاریوں کو بھیک مانگنے میں مشکلات کا سامنا تھا“