موبائل کی مدد سے ہوٹل کے کمروں میں لگے ہوئے خفیہ کیمروں کو ڈھونڈنے کا آسان طریقہ

image
ہوٹل کے کمروں میں تو خفیہ کیمرے لگے ہوئے ہوتے ہیں یہ بات سب ہی جانتے ہیں۔ شاپنگ مال میں اکثر لوگ کہتے ہیں کہ چینجنگ روم میں کیمرہ نہیں لگایا ہوا مگر وہ صرف ایک جھوٹ ہوتا ہے۔ صرف مال ہی نہیں اب تو پبلک ٹوئلٹس میں بھی کیمرے لگائے جاتے ہیں۔
ان کو پہچاننے اور ڈھونڈنے کے کچھ آسان طریقے ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ بھی خفیہ کیمروں کو ڈھونڈھ سکتے ہیں۔ ٭ کمرے یا واش روم کی لائٹ بند کر دیں، اور اپنے موبائل کو آن کریں، اگر کوئی ایسی لائٹ نظر آئے جو لائٹ آن کرنے پر نہیں آ رہی تھی نظر چاہے وہ یلکی سی ہی کیوں نہ وہ سمجھ لیں کہ اس جگہ کیمرہ لگا ہو اہے کیونکہ موبائل کا کیمرہ خفیہ ڈیوائس پہچان لیتا ہے۔
٭ غور سے دیکھیں پورے کمرے یا واش روم کو، جہاں بھی کوئی گول سوراخ یا نشان نظر آئے اس پر لائٹ مار کر چیک کریں، ممکنہ طور پر کھڑکی یا روشنی کے سامنے والے حصے کی جگہوں پر کیمرے زیادہ نصب ہوتے ہیں تاکہ بآسانی روشنی کو منعکس کرکے دیکھا جاسکے۔ ٭ وہاں لگے شیشے پر ہاتھ پھیریں، اگر ہاتھ بآسانی پھیر رہے ہیں اور آپ کو شیشہ انگلی سے قریب تر محسوس ہو رہا ہے تو کیمرہ نہیں ہے لیکن اگر یہ فرق زیادہ محسوس ہو تو اس کا مطلب ریفلیکٹر لگا ہوا ہے۔
٭ غیر ضروری آواز یا بھن بھن کی آوازیں محسوس ہوں تو کیمرے کی موجودگی یقینی ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US