رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

image

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تیزی کے ساتھ ترقی جاری ہے اور آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور جولائی سے نومبر کے دوران آئی ٹی برآمدات کا مجموعی حجم ایک ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

صرف نومبر میں آئی ٹی برآمدات 356 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو اس شعبے کی تیز رفتار ترقی کا ثبوت ہے۔ حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں اور سہولت کاری نے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دیا۔

ماہرین نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں یہ اضافہ نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کا ذریعہ ہے بلکہ روزگار کے مواقع، ڈیجیٹل خودمختاری اور معاشی استحکام کے لیے بھی ایک اہم پیش رفت ہے، جو پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US