ایئروارمر یا کانوں کو ڈھانپنے والا یہ گلوبند
اکثر لوگ سردیوں میں پہن کر گھومتے ہیں اور خصوصا بائیک رائیڈرز تو اس کا استعمال کرتے ہیں تاکہ کانوں میں ہوا نہ جائے۔ یہ ایک اچھا آئٹم ہے جسکو کانوں میں ہوا جانے سے بچانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ کو معلوم ہے یہ ایئروارمر یا پھر ایئرمف حقیقت میں کانوں پر پہننے کے لئے نہیں بلکہ کمپیوٹر کے سپیکر کی صفائی کے لئے بنایا گیا جس کو بعد ازاں لوگوں نے کانوں میں پہننا شروع کر دیا تھا۔
اس کو استعمال کرنے کے کئی اور طریقے بھی ہیں جیسے اگر آپ کو دھول مٹی سے الرجی ہے اور ناک بند ہے سانس نہیں آرہا ہے ، منہ کھول کر سانس لینا چاہتے ہیں لیکن دھول اندر نہ چلی جائے تو آپ اس کو منہ پر رکھ لیں اس سے منہ سے سانس بھی لے سکتے ہیں اور بات بھی کرسکتے ہیں ۔
اس کا ایک اور استعمال آپ ایسے بھی کرسکتے ہیں کہ اگر ناک ٹھنڈک ہو رہی ہو تو ناک پر رکھ لیں وہ بھی گرم ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ ایک مزیدار استعمال یہ بھی ہے کہ اگر کسی کی بات نہ سننی ہو تو کانوں میں ایئروارمر لگائیں ادھر ادھر کی باتوں سے جاں چھڑائیں۔