پیٹرول ایک عام انسان کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں جہاں کچھ روز قبل پیٹرول کی ہڑتال ہوئی وہیں بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے عوام خوب پریشان ہوئی ہے۔ ایسے میں گذشتہ روز کسی سیاسی جماعت کی جانب سے پشاور سے کراچی جانے والی فلائٹ میں سیاسی و سماجی ورکرز نے احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران انہوں نے قیمتوں کے خلاف پلے کارڈز پر نعرے بھی لکھے ہوئے تھے ۔ البتہ یہ پتہ نہ چل سکا کہ کون لوگ تھے وہ۔ اس میں کہا گیا کہ شادیوں میں اب سب سے بہترین تحفہ پیٹرول ہے، اس کو دیں اور اپنوں کا خیال رکھیں۔
واضح رہے کہ شادی میں پیٹرول کا تحفہ انڈیا میں کسی شادی کے دوران ایک سماجی کارکن نے بھتیجی کو شادی میں پیش کیا تھا جس پر لوگوں نے خوب داد دی تھی۔