پری زاد ڈرامہ آج کل سوشل میڈیا پر کافی چرچہ میں ہے۔ اس ڈرامہ کی کہانی اس حد تک عام ہے کہ لوگ باآسانی اسے سمجھ سکتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسی شخصیات کے بارے میں بتائیں گے، جس میں وہ بھی پری زاد ہی سے مشابہت رکھتے ہیں۔
عثمان بزدار:
دراصل سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہے جس میں وہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کے ساتھ موجود ہیں۔
اس تصویر میں محسوس کیا جا سکتا ہے کہ عثمان بزدار سابق وزیر اعلیٰ کے ناز نخرے اٹھا رہے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ان کی ایک اور تصویر میں موجود ہے جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خوش آمدید کر رہے ہیں اور محسوس ہو رہا ہے کہ پرویز الٰہی عثمان بزدار کے ناز نخرے اٹھا رہے ہیں۔
عثمان بزدار کی زندگی کے یہ لمحات اور ڈرامے کی کہانی میں کافی مماثلت معلوم ہو رہی ہے۔
وسیم بادامی:
مشہور اینکر وسیم بادامی بھی ایک وقت تھا جب وہ کراچی کی بسوں میں پھنس پھنس کر، مشکل حالات میں سفر کیا کرتے تھے، لیکن آج پاکستان کے نمبر ون اینکر ہیں۔
وسیم بادامی کا شمار پاکستان کے صف اول کے صحافیوں میں ہوتا ہے۔ جبکہ ان کے معصومانہ سوالات کی آج بھی دنیا قائل ہے۔ لیکن ایک وقت تھا جب وسیم اپنی زندگی کی فیصلہ کن مرحلہ سے گزر رہے تھے، ایسے میں انہیں کئی مشکلات تو پیش آئی ہی لیکن بہت سے دوستوں کا علم بھی ہوا کہ کون کھرا اور کون کھوٹا ہے۔
ملک ریاض:
ملک ریاض کا شمار آج کے دور میں امیر ترین اور بڑے ناموں میں ہوتا ہے۔ بحریہ ٹاؤں جیسا بڑا نام کھڑا کرنے والا ملک ریاض ماضی میں کیسا تھا، یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
ملک ریاض پر ایک وقت ایسا بھی تھا جب ٹیکسی کا کرایہ دینے کے لیے بھی پیسے نہیں ہوا کرتے تھے۔ انہوں نے گھر کے برتن بیچ کر ٹیکسی کا کرایہ پورا کیا تھا۔ انہیں اس مشکل حالت میں اگرچہ بیوی نے سپورٹ کیا مگر ہر کوئی مشکل حالات میں ساتھ دے ممکن نہیں ہے۔
اگرچہ پری زاد سے ان کی کہانی کچھ حد تک مختلف ہے مگر شروعات میں غریب اور پھر امیر ہونے والا پلاٹ مماثلت رکھتا ہے۔ آج ملک ریاض جس مقام پر ہیں، ماضی میں اسی مقام پر موجود افراد ملک ریاض کی مدد کرنے کو تیار نہیں تھے۔