میں تو کھانا دینے آیا تھا مگر ۔۔ ڈیلیوری بوائے کو مالک مکان نے کس بات پر گولی مار دی؟ جانیے

image

ڈیلیوری بوائے ایک ایسے پیشے سے وابسطہ ہوتے ہیں جو کہ ہر وقت مشکل لمحات سے دوچار ہوتا ہے، کیونکہ انہیں نہیں معلوم کہ سامنے والے شخص کا رویہ کیسا ہے؟

ہماری ویب ڈاٹ کام کی خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی نوجوان سے متعلق بتائیں گے جس میں نوجوان کے ساتھ ظلم کی انتہا ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک نوجوان سے متعلق خبر وائرل ہے جس میں فوڈ پانڈا کا ڈیلیوری بوائے آن لائن کھانے کا آرڈر لے کر گھر پہنچا مگر ڈیلیوری بوائے کو آرڈر دینے کے بجائے الٹا گولی ہی لگ گئی۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ ڈیلیوری بوائے کھانے کا آرڈر لے کر متعلقہ گھر پہنچا مگر دروازے پر کوئی نہیں تھا، ڈیلیوری بوائے نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے گھر کی گھنٹی بجا دی۔
عدم برداشت کا یہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفینس ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں مالک مکان نے ڈیلیوری بوائے کی ٹانگ میں گولی مار دی، ڈیلیوری بوائے کو فوری طبی امداد کے یے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے دیگر طبی سہولیات فراہم کی گئیں، اطلاعات کے مطابق ڈیلیوری بوائے پر حملہ کرنے والے مالک مکان کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مالک مکان کی جانب سے ایک مظلوم شخص پر اس طرح گولی برسانا کسی صورت میں قابل قبول نہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس خبر پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US