محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر سے فروری کے درمیان ملک کے بالائی حصوں میں معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہے۔
تاہم ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے کم اور وسطی علاقے یعنی گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ معمول کے مطابق ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
جبکہ خشک موسم کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ سے چلنے والی ہواؤں کے باعث کراچی میں 8 دسمبر سے درجہِ حرارت کم ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔