میرے بیٹے کی خودکشی کی ویڈیوز سوشل میڈیا سے ہٹائی جائیں ۔۔ زوہیر کی والدہ نے حکومت سے اپیل کردی

image

30 نومبر کی شام کراچی کے لکی ون مال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں زوہیر نامی بیروز گار شخص نے شاپنگ مال کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی کی۔

اب ایسے میں زوہیر کے اہلخانہ انتہائی غمگین ہیں وہیں ان کی والدہ نے بھی زوہیر کی خودکشی کی ویڈیوز ہٹانے کی اپیل بھی کی ہے۔ زوہیر کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کی خودکشی کی ویڈیوز سوشل میڈیا سے ہٹائی جائیں کیونکہ یہ ہمارے لیے بہت زیادہ تکلیف کا باعث بن رہی ہیں۔

افسوسناک واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر پھیلی ہوئی تھیں اور واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کی جا رہی تھیں لیکن پاکستانی حکام نے اس ویڈیو کو ہٹانے کے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے۔

زوہیر کی والدہ اپنے لخت جگر کے بارے میں بتایا کہ زوہیر نے کراچی یونیورسٹی سے ریاضی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور لوگوں کو جب معلوم ہوتا تو وہ کہتے کہ پوزیشن کے باوجود تمہیں نوکری نہیں ملی جس سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا چلا گیا۔

وہیں زوہیر کے قریبی دوست کمیل نے بتایا کہ پندرہ دن پہلے زوہیر نوکری سے محروم ہوگیا تھا۔ تاہم یہ نوکری کیا تھی انھیں اس کا علم نہیں۔'وہ بیروزگاری کی وجہ سے پریشان رہتا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US