جہاز میں شاپنگ مال بھی ہے، ہوٹلز بھی ہیں اور ۔۔ کراچی میں لائے جانے والے اس جہاز میں آپ بھی جاسکتے ہیں اور اس کا کرایہ کتنا ہو سکتا ہے؟ جانیے

image

کراچی میں سیر و تفریح کا ایک مقام سب ہی کی توجہ حاصل کرتا ہے اور وہ ہے ساحل سمندر، کراچی کا سی ویو اپنی ایک پہچان رکھتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں کراچی کے سی ویو سے متعلق ہی ایک ایسی خوشخبری لے کر آئے ہیں، جس میں ساحل سمندر پر ایک منفرد تفریحی جگہ کا اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ شب سے ایک تصویر وائرل ہے جس میں ایک کروز شپ کو دیکھا جا سکتا ہے، اس کروز شپ سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ کراچی کے ساحل پر ایک شاندار ہوٹل میں تبدیل ہو جائے گا۔

تصدیق شدہ ذرائع کے مطابق 14 منزلہ اور 1400 کمروں پر مشتمل اس محل نما کروز اٹلی سے تعلق رکھتا ہے۔ جبکہ اس شپ کو گڈانی میں بریکنگ کے لیے لایا گیا تھا، تاہم جس کمپنی نے اس جہاز کو بریکنگ کے لیے خریدا تھا، البتہ اب وہ اس جہاز کو ایک ہوٹل بنانا چاہتی ہے۔

ساحل سمندر پر اس جہاز کو سیر تفریح کا ایک ذریعہ بنانے کا خواب دیکھنے والی نجی کمپنی نے سی ویو پر کراچی والوں کے لیے ایک یکسر منفرد تفریح کا پیکج فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
56 ہزار 800 ٹن کے اس جہاز میں 7اسٹار ہوٹل، شاپنگ مال، گیمنگ زون اور سوئمنگ پول موجود ہے۔ عام طور پر ان جہازوں میں عام عوام کا جانا آسان نہیں ہوتا ہے، کیونکہ اس کے کرایہ ہی آسمان کو چھو رہا ہوتا ہے۔ مگر اس طرح عوام کے لیے سیر و تفریح کی غرض سے لایا جانے والا یہ جہاز کرایہ میں بھی عوام دوست ہو سکتا ہے۔ کیونکہ کراچی کی نصف آبادی مڈل کلاس ہے۔ جو ساحل سمندر کا رخ کرتی ہے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US