عمران خان نے بشریٰ بی بی سے متاثر ہوتے ہی شادی کا فیصلہ کیوں کیا؟ جانیے ان سے متعلق چند دلچسپ باتیں

image

پاکستان میں سیاسی قائدین ویسے تو عوام میں مقبول ہیں ہی مگر کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ عوام کے ساتھ ساتھ میڈیا پر بھی خاصا مقبول رہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق کچھ ایسی معلومات فراہم کریں گے جو ہو سکتا ہے آپ نے پہلے نہیں سنی ہوں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، اس وقت بشریٰ بی بی ایک پیرنی تھیں جو کہ تصوف اور صوفی ازم سے متعلق رہنمائی کیا کرتیں۔ بشریٰ بی بی اور عمران خان اگرچہ پہلے سے شادی شدہ تھے، مگر خان صاحب بشریٰ بی بی سے بے حد متاثر تھے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی پہلی ملاقات 2015 میں ہوئی تھی، اس وقت خان صاحب تصوف اور صوفی ازم کی جانب گامزن ہو رہے تھے، ان کا دھیان اس طرف کافی بڑھنے لگ گیا تھا۔ اس حوالے سے وہ بابا فرید کے مزار پاکپتن میں کئی بار آیا کرتے تھے۔ جبکہ خان صاحب پاک پتن کی معروف روحانی پیشوا بشریٰ بی بی سے رہنمائی لیا کرتے تھے۔

خان صاحب جب کبھی بشریٰ مانیکا کی رہائش گاہ جاتے تو ان سے بات کیا کرتے تھے، لیکن جب کبھی عمران خان بشریٰ مانیکا سے بات کرتے تو بشریٰ مانیکا برقع میں ہوتی تھیں اور ان کا چہرے پر پردہ ہوتا تھا۔ خان صاحب بتاتے ہیں کہ انہوں نے بھی اہلیہ کا چہرہ شادی سے پہلے نہیں دیکھا تھا۔ البتہ ایک موقع پر گھر میں رکھی ان کی ایک تصویر پر نظر پڑ گئی تھی جو کہ پُرانی تھی۔

خان صاحب جب کبھی مشکل میں ہوتے، تو بشریٰ مانیکا کے پاس مشورے کے لیے آیا کرتے تھے۔ بشریٰ مانیکا نے 2017 میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر شوہر خاور مانیکا سے خلع لے لی تھی۔ جس کے بعد وہ بشریٰ مانیکا سے بشریٰ بی بی کہلائی جانے لگیں۔

خان صاحب کو بشریٰ بی بی کا ثابت قدم رہنا، حوصلہ مند اور ایمان پختہ ہونے نے بے حد متاثر کیا تھا، 2015 میں ہونے والے لودھراں کے ضمنی الیکشن میں عمران خان پریشان تھے کیونکہ ان کے مخالف سیاسی جماعتیں متحد تھیں۔ انہیں ایک مشکل وقت کا سامنا تھا مگر بشریٰ بی بی نے خان صاحب کو یقین دلایا تھا اور پیشن گوئی کی تھی کہ اس الیکشن میں جہانگیر ترین ہی فتح یاب ہوں گے۔

عمران خان اس جیت پر بے حد خوش تھے اور بشریٰ بی بی کی پیشن گوئی نے انہیں بے حد متاثر کیا تھا۔ خان صاحب نے بشریٰ بی بی سے ان کے اخلاق کی بنا پر شادی کی ہے، خان صاحب سے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو شادی کے بعد ان کا چہرہ جب دیکھا تو انہیں کافی مسرت ہوا تھا۔

بشریٰ بی بی خان صاحب سے متعلق کہتی ہیں کہ وہ انتہائی سادہ انسان ہیں، میں نے آج تک ایسا انسان نہیں دیکھا ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ خان صاحب کے پاس مشکل سے 3 سے 4 کپڑے ہیں جو وہ پہنتے ہیں۔ ایک بار جب انہیں لندن جانا تھا تو انہوں نے ایک سوٹ کا کوٹ لیا اور دوسرے سوٹ کی پینٹ لے لی، ساتھ دو شرٹس لیں۔ میں حیران تھی کہ خان صاحب اس حال میں خوش ہیں۔

اپنی روزمرہ کی روٹین سے متعلق بشریٰ بی بی بتاتی ہیں کہ خان صاحب ویسے تو رات تک گھر آتے ہیں لیکن جب وہ آتے ہیں تو عام طور پر نفل نماز پڑھتے ہیں، اگر نماز کا وقت ہوتا ہے تو پہلے فرض پڑھتے ہیں۔ بشریٰ کہتی ہیں کہ اس کے بعد وہ کھانا کھا کر چہل قدمی کرتے ہیں، ہم دونوں درود شریف کا ورد کرتے ہیں۔ اس کے بعد خان صاحب سو جاتے ہیں۔

مگر اہلیہ کتب وغیرہ کا مطالعہ کرتی ہیں اور صبح فجر کی نماز پڑھ کر ہی سوتی ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ صبح خان صاحب جب اٹھتے ہیں تو میں اٹھتی ہوں، اور پھر ان کو الوداع کر کے میں 12 بجے تک سو کر اٹھتی ہوں، اور ظہر کی نماز کا اہتمام کرتی ہوں۔

بشریٰ بی بی اپنی عبادت سے متعلق بہت حساس ہیں، وہ اپنے عبادت کے اوقات میں خلل پسند نہیں کرتی ہیں۔ جبکہ ان کا ماننا ہے کہ درود شریف بہترین عبادت ہے۔ خان صاحب بھی ان کی اسی عادت سے بے حد متاثر ہیں اور پسند کرتے ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کے سابق شوہر سے خلع لینے کی وجہ خان صاحب نہیں تھے، خاور مانیکا کہتے ہیں کہ ہماری علیحدگی کی وجہ خان صاحب نہیں تھے، بلکہ میرے اور میری سابقہ بیوی کے درمیان روحانیت سے متعلق کچھ چیزیں تھیں جن کی وجہ سے ہم نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US