عمران خان میں معذرت خواہ ہوں میرے پاس کوئی اور آپشن نہیں! پاکستانی سفارت خانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے نامعلوم شخص کا حکومت سے شکوہ

image

پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کا رونا تو آج ہر شخص رو رہا ہے لیکن آج حیرت انگیز طور پر مہنگائی کا شکوہ ایک انوکھے انداز میں کیا گیا۔

سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں ہیک کرنے والے نے لکھا کے “سفارت خانے کے عملے کو پچھلے تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے اس وجہ سے وہ بچوں کے اسکول کی فیسیں بھی نہیں دے سکے ہیں۔ میں معزرت خواہ ہوں لیکن میرے پاس یہی ایک آپشن بچا تھا“۔ ساتھ ہی ہیکر نے عمران خان کو پکارتے ہوئے سوال کیا کہ کہ کیا یہی ہے نیا پاکستان؟

پاکستان کے سربیا کے سفیر شہریار اکبر خان نے میڈیا زرائع کو وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سفارت خانے کے تمام عملے کو تنخواہیں دی جاچکی ہیں اور جہاں تک اس ٹوئٹ کا سوال وہ اکاؤنٹ ہیک ہونے کا نتیجہ ہے۔

ہیکر نے عمران خان کے مشہور زمانہ جملے “گھبرانا نہیں ہے“ پر بنائے گئے ایک گانے کی ویڈیو بھی شئیر کی۔ فی الوقت سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کردئیے گئے ہیں البتہ یہ واقعہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US