یہ تصویریں غور سے دیکھنے کے بعد بھی سمجھ نہیں آتیں ۔۔ دیکھیے 5 ایسی دماغ کو چکرا دینے والی تصاویر جو ایک سے زیادہ بار دیکھنے میں بھی سمجھ نہ آئیں

image

انٹرنیٹ متعدد حیرت انگیز تصاویر اور ویڈیوز سے بھرا پڑا ہے۔ یعنی کچھ تصویریں ایسی ہمیں انٹرنیٹ پر نظر آئیں گی جو الجھن میں ڈالنے کا سبب بنیں گی۔

اب آپ یہی سوچ رہے ہوں گے کہ آخر وہ کونسی عجیب و غریب تصاویر ہوں گی۔ یہاں ہم ایسی حیرت انگیز تصویروں کی بات کر رہے ہیں جوایک بار دیکھنے میں سمجھ نہیں آتیں۔ انہیں غور سے دیکھنا پڑتا ہے کیونکہ فوٹوگرافر نے وہ تصویریں کچھ اسطرح لی ہوتی ہیں جو الگ ہی شکل و صورت میں دکھائی دیتی ہیں۔

آیئے نظر ڈالتے ہیں ان 5 دلچسپ و عجیب فوٹوز پر۔

1- ہوا میں اڑتا شخص

بظاہر تو یہ تصویر عام نظر آتی ہے، مگر یہ کیا ؟ وہ پیچھے موجود آدمی ہوا میں کیسے اڑ رہا ہے؟ غور سے دیکھیں تو اس شخص کے پیر زمین سے اوپر ہیں۔ کیا آپ اس تصویر کی حقیقت بتا سکتے ہیں؟

2- آنکھ خاتون کی یا پالتو کتے کی؟

پہلی بار اس تصویر کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے خاتون خوفناک مخلوق کی صورت اختیار کر چکی ہوں۔ مگر غور سے دیکھنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ ان کے اوپر ایک کتا موجود ہے جس کی آنکھ واضح دکھائی دے رہی ہے جبکہ خاتون نیچے کی جانب موجود ہیں بس ان کا صرف مسکراتا منہ دکھائی دے رہا ہے۔

3-جادوئی بلی

جی ہاں، یہ مانو بلی ابھی ٹی وی سے باہر آرہی ہے۔ کیا آپ کو یہ تصویر پسند آئی؟

4-2 سر والی خاتون

سب تصویروں میں یہ تصویر عجیب الخلقت مگر ایک دم اصلی دکھائی دیتی ہے۔ مگر غور سے دیکھیں تو یہ بس آنکھوں کو دھوکہ ہے۔اس خاتون کا پینوراما شاٹ لیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کے دو سر دکھائی دے رہے ہیں۔

5-روڈ کے اندر پاؤں

اس پکچر نے ذہنوں کو شدید الجھن میں ڈال دیا ہے۔ پہلی بار میں تو اس تصویر کو دیکھنے میں لگتا ہے کہ پاؤں روڈ کے اندر دھنس گیا ہے لیکن دراصل یہ یہ چپل اور سڑک کا رنگ بالکل ایک جیسا ہے جس کی وجہ سے اس تصویر نے دیکھنے والوں کو الجھن میں مبتلا کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US