سجنا سنورنا اور اچھے سے اچھا لباس زیب تن کرنا ہر عورت کی فطری خواہش ہوتی ہے۔ بلکہ یوں کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ ہر انسان ہی اپنی استطاعت کے مطابق اچھا لباس پہننا چاہتا ہے۔ لیکن یہی چیز جب نمود و نمائش کا روپ دھار لے تو پھر انسان کتنا بھی مہنگا لباس کیوں نہ پہنے اس کی شخصیت کا مثبت تاثر ابھر کر سامنے نہیں آتا۔
ن لیگ کی لیڈر اور ملک کے تین بار وزیراعظم بنے میاں نواز شریف کی صاحبزادی کے لباس اور ان کے پسندیدہ برانڈز کا جائزہ لیا جائے تو وہ اس قدر قیمتی ہیں کہ ایک عام پاکستانی ان کے ناموں تک سے واقف نہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں مریم نواز کے اس ہنگیسی پمپس جوتے کی قیمت تقریباً ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔
اسی طرح ان کے ہاتھ میں رولیکس کی گھڑی کی قیمت پچاس لاکھ تک ہے۔
مریم نواز کافی مہنگے برانڈز کا شوق رکھتی ہیں یہاں تک کے ان کے لگژری اسکارفس تک شنیل برانڈ کے ہوتے ہیں جن کی قیمت کئی ہزاروں میں ہوتی ہے۔
ایک ایسا ملک جہاں شہری مہنگائی، بیروزگاری اور بھوک کی وجہ سے اپنی جان دے رہے ہوں وہاں کے سیاسی لیڈر کے پیروں میں لاکھوں کی جوتیاں پاکستان کے علاوہ شاید ہی دنیا کے کسی اور حصے میں دکھائی دیں۔ اسی بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے ملک کے لیڈران ہم سے کتنے مخلص ہیں