قائداعظم کے نواسے کون ہیں اور بھارت میں کون سا کروڑوں کا کاروبار چلا رہے ہیں؟ جانیے

image

قائداعظم ایک ایسی شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان اور مسلمانوں کی خاطر اپنے آپ کو پیش کیا تھا۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کی بیٹی ڈیانا واڈیہ بھی تھیں جنہوں نے ایک پارسی سے شادی کی تھی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی خبر لے کر آئی ہے جس میں آپ کو قائداعظم کے نواسے کے بارے میں بتائیں گے جو کہ بھارت میں بہت بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔

قائداعظم کی بیٹی ڈیانا واڈیہ نے پارسی کاروباری شخصیت نیویل واڈیا سے شادی کی تھی، نیویل واڈیا اور ڈیانا واڈیہ کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام نُصلی واڈیہ ہے۔ نُصلی واڈیہ قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے ہیں۔

نُصلی واڈیہ کا شمار بھارت کے مشہور اورکامیاب کاروباری شخصیت میں ہوتا ہے۔ جبکہ واڈیا گروپ بھارت کا ایک بڑا کاروباری نام ہے۔ وہ اس وقت واڈیا گروپ کی کمپنی بمبئی ڈائنگ کے چئیر پرسن ہیں۔ بمبئی ڈائنگ ٹیکسٹائل کے پیشے سے منسلک ہے۔

نُصلی واڈیا خاندانی کاروبار کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔ اس گروپ کی شروعات 1736 میں ہوئی تھی، جب ہندوستان پر ایسٹ انڈیا کمپنی قابض تھی۔

>
نُصلی واڈیا کے بھی دو بیٹے ہیں جن میں نئیس واڈیا اور جہانگیر واڈیا۔ دونوں بھائی والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، اور کاروبار کو آگے لے جانے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ واڈیا گروپ کے اس وقت بھارت میں کئی کاروبار چل رہے ہیں جس میں ایوی ایشن، کیمیکلز، فوڈ، ٹیکسٹائل سمیت کئی سیکٹرز شامل ہیں۔

واڈیا گروپ کا ایک اہم کاروبار ہوائی جہاز کی کمپنی ہے، جو کہ گو ائیر کے نام سے جانی جاتی ہے۔ گو ائیر بھارت کے کم ترین کرایہ جات والی ائیر لائن ہے۔ بریٹانیہ فوڈ انڈسٹری بھی واڈیا گروپ کا ایک بڑا نام ہے جو کہ فوڈ انڈسٹری میں صف اول کے ناموں میں شامل ہے۔

نُصلی واڈیا اپنی والدہ ڈیانا واڈیہ کے ہمراہ 2005 میں نانا قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر بھی حاضری دے چکے ہیں جبکہ وہ محترمہ فاطمہ جناح کے مزار پر بھی گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US