گول گپے میں آگ لگا کر پھر کھاتے ہیں ۔۔ جانیے پان کے بعد اب مشہور فائر گول گپے کہاں ملتے ہیں؟

image

آپ نے مٹکا بریانی، چاکلیٹ بریانی اور جلتے ہوئے پان کے بارے میں تو بہت سنا ہوگا، ایسے ہی سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس میں کھانے پینے کے نت نئے انداز سامنے آتے ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو فائر گول گپے سے متعلق بتائیں گے۔

گول گپے عام طور پر ہر ایک نے کھائے ہوں گے مگر کیا کبھی فائر گول گپے کھائے ہیں؟ کراچی کے علاقے دھورا جی میں ایک ایسا ہی منچلا ہے جو کہ پہلے گول گپے کو ایک منفرد ریسیپی کے تحت تیار کرتا ہے اور پھر اس پر لائٹر کی مدد سے آگ لگا کر کھانے والے کو دیتا ہے۔
گول گپے کھلانے کا یہ منفرد انداز کافی مشہور ہو رہا ہے۔ فوڈ سیڈکشنز نامی یوٹیوبرز کی جانب ویڈیو اپلوڈ کی گئی، گول گپے والا پہلے گول گپے میں پاپڑی ڈالتا ہے، اس کے بعد اس میں چنے ڈالتا ہے جو کہ عام طور پر ڈالا جاتا ہے۔ اس کے بعد میٹھی چٹنی، رائتہ، دہی شامل کرتا ہے۔ یہاں تک تو ٹھیک ہے کیونک عموما گول گپوں میں یہ سب موجود ہوتا ہے۔
مگر کھٹے آلو کا مصالحہ بھی ڈالا جاتا ہے جو کہ گول گپے کو منفرد بناتا ہے، جبکہ اس میں گل کند، سیو اور دیگر مثالہ بھی ڈالے جاتے ہیں۔ ایک منفرد بات یہ بھی ہے کہ اس گول گپے میں انار کے دانے بھی ڈالے جاتے ہیں، جو اس گول گپے کے ذائقے کو منفرد بناتے ہیں۔
اور پھر آخری میں لائٹر کی مدد سے آگ لگائی جاتی ہے، گول گپے کو آپ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ یہ منفرد انداز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US