یہ لباس بدلہ لینے کے لیے پہنا تھا.. ان 5 مشہور افراد نے اپنے لباس سے لوگوں کو کیا خفیہ پیغامات دیے؟ جانیے

image

مشہور لوگ جہاں خاص چیزیں ہی استعمال کرنا پسند کرتے ہیں وہاں کبھی کبھی ان کی چیزوں میں کوئی خاص پیغام بھی چھپا ہوتا ہے۔ ہمارے اس آرٹیکل کا موضوع ہے کہ وہ کون سی خاص چیزیں ہیں جو مشہور لوگ استعمال کرتے ہیں۔

بدلہ لینے کا لباس

جب شہزادہ چارلس نے کمیلا پارکر سے محبت کا اظہار کیا تو شہزادی ڈیانا نے سیاہ رنگ کا ایسا لباس پہنا جو شاہی خاندان کے تمام اصولوں کی نفی کرتا تھا۔ باغی شہزادی کے اس لباس کو میڈیا آج بھی یاد رکھے ہوئے ہے۔

دیپیکا پڈوکون

مشہور بھارتی اداکارہ دیپیکا کے شادی کے دن پہنے والے دوپٹے پر لکھا تھا "سدا سوبھاگیوتی باوا" جس کا مطلب تھا کہ ہمیشہ سہاگن رہیں اور کبھی بیوگی کے درد سے آشنا نہ ہوں

بختاور بھٹو

بختاور بھٹو نے اپنے مہندی کے لباس پر اپنی مرحومہ والدہ اور پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔ بختاور کے حسین اور مختلف رنگوں سے مزین دوپٹے پر اپنی والدہ کے لئے شعر وشاعری لکھی گئی تھی

ملکہ الزبتھ

ملکہ الزبتھ کی شادی میں جہاں دنیا بھر کےلوگوں کی نظریں تھیں وہیں ان کے ساتھ کچھ عجیب و غریب واقعات بھی پیش آئے۔ ملکہ کا لباس تو دس ہزار سچے موتیوں سے مزین تھا لیکن شادی کے دن ہاتھ میں پکڑے جانے والا گلدستہ عین وقت پر غائب تھا اور دلہن کا پہنے جانے والا تاج تقریب سے پہلے ٹوٹ گیا تھا جسے جوڑ رو دیا گیا لیکن جلدی میں اس کے ٹوٹنے کا نشان جوہری بھی نہیں چھپا پایا۔ ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کی شادی ورلڈ وار دوئم کے فوراً بعد ہوئی تھی جس میں ملکہ کے سفید عروسی لباس پر جن پھولوں سے کڑاہی کی گئی تھی وہ دوبارہ زندگی اور خوشیوں کی امید کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ لباس پہننے کا مقصد ملکہ کا اپنی قوم کو سنہری مستقبل اور دنیا سے جنگ کے خاتمے کے بعد امن کا پیغام دینا تھا

پریانکا چوپڑا

دنیا کی سابقہ ملکہ حسن نے اپنی شادی میں سفید گاؤن پہنا۔ اس لباس کی خاص بات یہ تھی کہ پریانکا اپنے شوہر اور والدین کو لباس کے زریعے خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتی تھیں۔ پریانکا کے ڈیزائنر نے ان کے گاؤن پر شوہر نک کا پورا نام اور ان والدین کا ہورا نام کڑھائی کے زریعے لکھا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US