میل سے سیاہ پڑتی کہنیاں اور گھٹنے پوری شخصیت کا حسن تباہ کردیتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو ایسی ٹریٹمینٹ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس سے یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
کیمیکل پیلینگ ٹریٹمینٹ
کیمیکل پیلینگ ایسی ٹریٹمینٹ ہے جس میں جلد کو کیمیکل کے زریعے ٹریٹ کیا جاتا ہے۔ اس ٹریٹمینٹ میں جلد کی اوپری سطح عام طور پر ختم کردی جاتی ہے جس کے بعد نئے خلیات بنتے ہیں اور صاف شفاف جلد بنتی ہے۔ اس ٹریٹمینٹ کے نقصانات میں سرخی اور وقتی جلن کے علاوہ وائرل انفیکشن شامل ہیں لیکن اگر کسی ڈاکٹر سے ٹریٹمینٹ کروایا جائے تو زیادہ نقصان دیکھنے میں نہیں آتا۔ یہ ٹریٹمینٹ چہرے کہ جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے
لیموں
لیموں کا عرق نکال کر روزانہ کہنی اور گھٹنے یا جسم کے سیاہ پڑتے حصوں پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھولیں۔ عرق لگانے کے بعد دھوپ میں ہر گز نہ جائیں
بیکنگ سوڈا اور دودھ
بیکنگ سوڈا چٹکی بھر لیں اور ایک چمچ دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا کر کہنی میں لگائیں اور تھوڑی دیر بعد دھو لیں
تیل
جلد کو ہمیشہ موئسچرائز رکھیں اس کے لئے ناریل کا تیل یا ایلو ویرا بھی لگایا جاسکتا ہے