کراچی والوں کے لیے کئی دن بعد عمران خان کی حکومت نے کون سی نئی خوشخبری سنا دی؟ جانیے

image

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی قلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ خان صاحب کی حکومت کو اس بات کا احساس ہو ہی گیا ہے۔ جب ہی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب سے ٹوئیٹ کیا گیا ہے کہ عمران خان 10 دسمبر کو گرین لائن بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے۔

اسد عمر کا ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کراچی کے پہلے ماڈرن ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

گرین لائن منصوبہ ن لیگ کے دور حکومت میں شروع ہوا تھا جو کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان رنجشوں کے باعث سست روی کا شکار تھا۔ گرین لائن منصوبے کو سرجانی سے ٹاور تک مکمل ہونا تھا مگر 5 سالوں میں بھی یہ پراجیکٹ صرف نمائش تک ہی مکمل ہو پایا ہے۔ مگر اب خبر سامنے آ رہی ہے کہ یہ پراجیکٹ اب ٹاور کے بجائے جامع کلاتھ تک ہی لے جایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US