انٹرنیٹ پر ہمیں کچھ ایسی حیرت انگیز اور عجیب الخلقت تصاویر کا سامنا ہوتا ہے جو ہمارے دماغ کو چیلنج کرتی ہیں۔ کیونکہ انہیں سمجھنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ کیونکہ عام طور پر ہم یہ سوچتے ہیں کہ تصویریں ہمیشہ سچ ظاہر کرتی ہیں لیکن ایسا ہر گز نہیں۔ کچھ تصویریں جھوٹ بھی بولتی ہیں۔
وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ تصاویر فوٹو گرافر یا موبائل صارفین نے کچھ اس طرح سے لی ہوتی ہیں جو دماغ کو الجھن میں ڈال دیتی ہیں۔
آج ہم ایک بار پھر دلچسپ و عجیب تصویروں کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں جن کو سمجھنے کے لیے آپ نے اپنی نظریں جمائے رکھنی ہوں گی۔
1- کار کا ایک پہیہ غائب یا نظر کا دھوکہ؟
اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ گاڑی کا پچھلا پہیہ غائب ہے۔ آپ کے خیال میں کیا واقعی ایسا ہوسکتا ہے یا تصویر اس زاویے سے لی گئی ہے کہ ٹائر چھپ گیا ہے؟
2- آدھی لڑکی کہاں گئی؟
شیشے کے سامنے تصویر بناتی اس لڑکی کو دیکھ کر یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے یہ بنا ٹانگوں کی ہے یا پھر اس کا قد ہی اتنا ہے۔ تو بتائیے یہ تصویر آپ کو الجھن میں ڈال رہی ہے یا نہیں؟
3- کچن کے بیٹھی بڑی مانو بلی
ایک اور تصویر جو شاید جھوٹ بول رہی ہے۔ مذکورہ تصویر میں ایک کچن نظر آرہا ہے مگر یہ کیا ؟ اتنے بڑے سائز کی مانو بلی کچن میں کہاں سے آگئی؟ کیا حقیقت میں یہ بلی اتنے بڑے سائز کی ہے یا تصویر ہمیں دکھوکہ دے رہی ہے؟
4- خاتون کا لمبا ہاتھ
اسٹول پر بیٹھی خاتون جن کا چہرہ آگے کی جانب ہے مگر اُن کے ہاتھ کو کیا ہوگیا ہے؟ اس حیران کر دینے والی پکچر میں خاتون کا ہاتھ ایک بڑے پتھر پر رکھا ہوا ہے مگر دماغ کو چکرا دینے والی تصویر کی حقیقت معلوم کرنا مشکل ہے۔
5- آرٹ اور آرٹسٹ
اسے کہتے ہیں ایک ماہرانہ آرٹسٹ کا فن۔ اوپر فوٹو میں 'ڈرنک کین' پینسل سے بنے تکون شیپ پر رکھا نظر آرہا ہے جو آنکھوں اور دماغ دونوں کو شدید اُلجھن میں مبتلا کر رہا ہے۔