نسلہ ٹاور اندر سے توڑ دیا گیا ۔۔ جانیے اس عمارت کو کیسے توڑا جا رہا ہے؟

image

کراچی کے نسلہ ٹاور کو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گرائے جانے کا عمل جاری ہے، 15 منزلوں سے زائد کی عمارت کو گرانے کے لیے وقت درکار ہے۔

نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے کُل 400 مزدور حصہ لے رہے ہیں جبکہ عمارت کی دیواروں کو گرانے کا عمل تقریبات مکمل ہو چکا ہے۔

کاروباری علاقے میں قائم نسلہ ٹاور کو شروعات میں بم دھماکے سے گرانے کا فیصلہ کیا جا رہا تھا مگر اطراف کی عمارتوں اور جانی نقصانے کے پیشے نظر یہ فیصلہ مؤخر کر دیا ہے، البتہ بھاری مشینری اور مزدوروں کی مدد سے عمارت کو توڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اگرچہ یہ طریقہ کار وقت لے گا مگر اس طرح جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے گا۔

منزل کے اعتبار سے نسلہ ٹاور کی 15 ویں منزل کی دیواریں اور چھتیں توڑی جا چکی ہیں۔ اس طرح اوپر کی منزلوں کو توڑت ہوئے مزدور نیچے آئیں گے۔ اور پھر بھاری مشینری کا استعمال کیا جائے گا۔ عمار کو گرانے کے لیے 24 گھنٹے کام کیا جا رہا ہے جبکہ اطراف کی سڑک کو بھی کسی بھی قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US