اب مجھے بھارت کا ریکارڈ توڑنا ہے ۔۔ 74 سالہ دادا نے کیسے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا؟

image

ویسے تو پاکستانی ہر فیلڈ میں کمال دکھانا خوب جانتے ہیں چاہے کھیلوں کا مقابلہ ہو یا پھر ذہانت کا مقابلہ، پاکستانی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی فیملی سے متعلق بتائیں گے جس میں تین پیڑھیاں ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے پُر عزم ہیں جن میں سے دادا اور والد نے تو ریکارڈ توڑ بھی دیے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے نسیم الدین نے سب سے زیادہ سیب توڑ کر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ نسیم الدین نے برطانیہ کے ڈونی بیکسٹر کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے ایک منٹ میں 13 سیب توڑے تھے۔

نسیم نے ایک منٹ میں 18 سیب توڑ کر ان سے ریکارڈ چھین کر اپنے نام کر لیا ہے۔ نسیم کہتے ہیں کہ ایک دن بیٹا آیا اور کہہ رہا تھا کہ بابا ہاتھ دکھائیں، ہاتھ دبا کر کہنے لگا کہ یہ سیب توڑیں، میں حیرت زدہ ہو گیا تھا کہ بیٹا کیا کہہ رہا ہے۔ پھر بیٹے نے مجھے برطانوی ریکارڈ ہولڈر کی ویڈیو دکھائی اور کہا کہ اس کا ریکارڈ توڑنا ہے۔

بیٹے کے کہنے پر والد نے تیاری کرنا شروع کی اور پھر ایک دن بیٹا آیا اور بتانے لگا کہ ابو کا ریکارڈ منظور ہو گیا ہے، یہ سن کر ہمیں دلی خوشی ہوئی تھی، اب میری خواہش ہے کہ میں بھارت کا کوئی ریکارڈ توڑوں۔
نسیم کراچی میں ویلڈنگ کا کام کرتے ہیں جبکہ ان کے بیٹے محمد راشد بھی ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے مارشل آرٹسٹ ہیں۔ راشد اپنے والد کی کامیابی پر بے انتہا خوش ہیں۔
بات یہاں ختم نہیں ہوتی کیونکہ نسیم الدین کی پوتی بھی مارشل آرٹ میں قدم جما رہی ہیں اور وہ بھی ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے پُر عزم دھکائی دیتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US