گدھے کے گوشت کے بعد اب مارکیٹ میں مردہ مرغیاں فروخت کی جانے لگیں ۔۔ اپنے آپ کو مسلمان کہنے والے کس طرح حقوق العباد کے توڑ رہے ہیں، دیکھیے ویڈیو

image

پاکستان میں ایسے کئی واقعات پیش آئے ہیں جس میں مردہ جانور ریستوران پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ریستوران مالکان بھی اس پوری صورتحال سے واقفیت رکھتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے واقعہ سے متعلق ہی بتائیں گے جس میں ایک ٹرک سے مردہ مرغیوں سمیت ڈرائیور اور عملے کو پکڑا گیا ہے۔

یہ ویڈیو پنجاب کے ہی ایک علاقے کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مزدا ٹرک میں بوریاں موجود ہیں، جبکہ دو افراد اس ٹرک کے پاس کھڑے ہیں۔

ان دونوں افراد کا عمل ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کہ یہ کوئی بُرا کام کر رہے ہوں اور پکڑے گئے ہوں۔ ویڈیو بنانے والا شخص ان افراد سے بوری کو خالی کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

یہاں تک تو ہو سکتا ہے آپ میں سے بہت سے افراد کچھ سمجھ نہ پائے ہوں، مگر آگے جو ہوا وہ دیکھ کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے کیونکہ ان بوریوں میں مردہ مرغیاں موجود تھیں۔

جیسے ہی بوری کو خالی کیا گیا تو اس میں سے برائلر مرغیاں زمین پر گر گئیں، جو کہ مردہ حالت میں تھیں۔

اس موقع پر پولیس بھی موجود تھی جس نے معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہے اور دونوں افراد کو ٹرک سمیت تحویل میں لے لیا ہے۔ لیکن اس سب صورتحال میں ہمارے سماج کا ایک مکروہ اور بے ہودہ چہرہ واضح ہو گیا ہے۔
حقوق العباد ایک اہم فریضہ ہے جسے نبھانے کے بجائے ہم اس میں خیانت کر رہے ہیں۔ اگر گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعہ کا ذکر کریں تو سیالکوٹ میں جو واقعہ پیش آیا اس میں اگرچہ مشتعل افراد اسلام کی حرمت کا دفاع کرنے کا دعویٰ کر رہے تھے مگر کیا مردہ مرغیوں کو کھلانا، یہ عمل اسلام کے خلاف نہیں ہے؟ سوچنے کی ضرورت یہ ہےکہ ہم کس طرف جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US