پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا کا عروج ہے۔ آج کا انسان سوشل میڈیا سے جڑا ہوا ہے اور ہر نئی آنے والی خبر وں، ویڈیوز اور تصاویر سے باخبر رہتا ہے۔
'ہماری ویب' بھی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو اپنے صارفین کے لیے بہترین خبریں اور معلوماتی پوسٹ لے کر حاضر ہوتا ہے اور آپ کو ہر پچھلی اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتا ہے۔
ایک بار پھر 'ہماری ویب' آپ سب پڑھنے والوں کے لیے گزشتہ ہفتے کی وائرل ہونے والی خبریں لایا ہے جو آپ کے لیے یقیناً دلچسپی کا باعث بنیں گی۔
1- زوہیر خودکشی
کراچی کا بیٹا زوہیر جو بیروزگاری کے ہاتھوں قتل ہوا۔ گزشتہ ہفتے زوہیر کی خودکشی کا معاملہ سوشل میڈیا پر چلتا رہا۔ 28 سالہ زوہیرحسن نوکری کی تلاش میں تھا، کہیں ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا تھا اور پھر یہ ہوا کہ بیروزگاری کے دلدل میں اتنا پھنس گیا کہ نتیجہ خودکشی کی صورت میں نکلا۔ خیال رہے زوہیر نے لکی ون کی تیسری منزل سے کود کر خود کشی کی تھی۔
2- ماسک بیچنے والا معصوم بچہ
آج کا معاشرہ بڑا ہی رحم ہے جو بچوں کا بھی خیال نہیں کرتا۔گزشتہ ہفتے ایک بچے کی تصویر سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چبھ رہی تھی جو پشاور کے بی آرٹی بس اسٹینڈ پر ماسک فروخت کرتا ہے۔سوشل میڈیا پر ہی کسی نے بتایا کہ بچہ یتیم ہے وہ اپنا گزارہ کرنے کی خاطر یہ ماسک بیچتا ہے۔ بعدازاں بی آر ٹی سٹیشن پر فیس ماسک فروخت کرنے والے بچے کو خیبرپختونخوا حکومت نے “زمونگ کور” منتقل کردیا ہے اور اس کے تمام تر اخراجات حکومت خیبرپختونخوا برداشت کرے گی، جس میں بہترین تعلیم شامل ہے۔
3-بلاول کی بھانجے کے ساتھ تصویر وائرل
بلاول جو اب ماموں بھی بن چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے بلاول بھٹو کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے بھانجے کو گود میں لیے ہوئے تھے۔ ویسے تو آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو اکثر اپنے ننھے منے بیٹے میر حاکم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی رہتی ہیں لیکن گزشتہ ہفتے اپنے بھائی بلاول بھٹو کے ساتھ اپنے بیٹے کی تصویر شئیر کی جس میں وہ میر حاکم کو گود میں لیئے ہوئے ہیں۔
4- سیالکوٹ واقعہ
ہمارا مذہب امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ ساتھ ہی غیر مسلموں کے ساتھ نیک سلوک اور میانہ روی اختیار کرنے کا درس بھی فراہم کرتا ہے۔ لیکن گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں جو افسوسناک واقعہ پیش آیا اس کے بارے میں سوچ کر ہی دل کانپ اٹھتا ہے جس کی ہمارا مذہب سخت مخالفت کرتا ہے۔ غیر ملکی ملازم پریانتھا کمارا جس کا تعلق سری لنکا سے تھا، نجی فیکٹری میں مینیجر کے عہدے پر فائز تھا جسے امن کے دشمنوں نے موت کی نیند سلا دیا۔ المناک واقعے سے پورے ملک کا نام بدنام ہوا۔
5- کروز شپ سے کیا کراچی والوں کے ساتھ مذاق
گزشتہ ہفتے اٹلی سے آنے والا جدید آسائشوں سے آراستہ بحری جہاز کراچی پہنچا۔ آغاز میں شہر کراچی کی عوام کو بتایا گیا کہ 14 منزلہ اور 1400 کمروں پر مشتمل اس محل نما بحری جہاز پر سیر و تفریح کی جا سکے گی۔ مگر بعد میں جہاز کے مالک کا بیان سامنے آیا کہ کراچی کے ساحل پر جہاز کی پارکننگ کی جگہ میسر نہیں جس کے بعد عوام مایوس ہوگئی۔