ماموں نے گانا گایا تو ماں بھی تیاری میں پیچھے نہ رہیں۔۔ جانیے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں کیا کچھ ہوا؟

image

مریم صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح تو اگست کے مہینے میں ہوا تھا۔ جہاں دلہن کے لباس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی وہیں دلہا بنے جنید صفدر نے تقریب میں گانا گا کر خوب داد سمیٹی۔ البتہ ان کا ولیمہ بھی حال ہی میں ہونے والا ہے

مریم نواز جو پہلے اپنے بیٹے کے نکاح میں شریک نہیں ہوسکی تھیں، ولیمے کے لئے انھوں نے 15 دن تک سیاسی سرگرمیاں موقوف کردیں تاکہ بیٹے کی شادی کی تقریب کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرسکیں۔

جنید صفدر کا ولیمہ17 دسمبر کو لاہور کے جاتی امراء میں منعقد ہوگا۔ تقریب کے حوالے سے زیادہ تفصیلات اور تصاویر تو شئیر نہیں کی گئیں البتہ ولیمے کے خوبصورت دعوت نامے کی تقریب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ولیمے سے پہلے جنید صفدر کی دلہن عائشہ سیف کی رخصتی کے لئے بارات 14 دسمبر کو چک شہزاد اور اسلام آباد جائے گی جس کے بعد ولیمے کی شاندار تقریب کی گئی۔ جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں میں حمزہ شہباز نے کشور کمار کا خوبصورت گانا “ہمیں تم سے پیار کتنا“ بھی گایا۔ پیار کتنا“ بھی گایا۔

واضح رہے کہ جنید صفدر بھی اپنے نکاح کے موقع پر گانا گا چکے ہیں۔ نواز شریف کے خاندان میں گلوکاری کا کافی شوق پایا جاتا ہے جس کا اظہار مختلف مواقع پر ان کے خاندان کے افراد کرتے رہتے ہیں۔ تقریب میں حمزہ شہباز کے ساتھ مریم نواز اپنے زرق برق لباس اور خوبصورت جیولری میں اور کیپٹن صفدر خوشگوار موڈ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US