مصطفیٰ کمال کے بھائی کی تدفین کردی گئی۔۔ سوئم کا اہتمام کب اور کس جگہ کیا گیا ہے؟

image

سابق کراچی مئیر اور سیاسی جماعت پاک سر زمین کے چئیرمین مصطفیٰ کمال کے چھوٹے بھائی سید مصطفیٰ جمال 5 دسمبر کو انتقال کرگئے۔ جس کے بعد ان کی نمازِ جنازہ نماز عشاء قرآن اکیڈمی درخشاں اسٹریٹ 34 خیابان راحت ڈی ایچ اے فیز 6 میں ادا کی گئی۔

مرحوم کا انتقال طویل علالت کے بعد ہوا جس کے بعد اتوار کی شب مقامی قبرستان میں ان کی تدفین کردی گئی۔ پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائم خانی کے مطابق سید مصطفیٰ جمال کا سوئم بروز منگل ظہر کی نماز کے بعد خیابانِ سحر ہاؤس نمبر 75، اسٹریٹ 32 ڈی ایچ اے فیز 5 میں کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US