آپ نے ایسے کئی لوگ دیکھیں ہوں گے جو کہ عام انسانوں سے مختلف ہوتے ہیں، ان کی اسی انفرادیت انہیں دنیا بھر میں انہیں مشہور کر دیتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو کچھ ایسے ہی لوگوں سے متعلق بتائیں گے جن کے سر پر سینگ ہیں۔
چینی خاتون:
چین سے تعلق رکھنے والی 101 سالہ خاتون اس وقت مشہور ہو گئیں جب ان کے سر پر موجود سینگ نے سب کی توجہ حاصل کی۔
6 سینٹی میٹر کا یہ سینگ خاتون کے سر کے الٹی طرف موجود ہے۔ خاتون کے سر کے سیدھی طرف بھی سینگ کا نشان موجود ہے، عین ممکن دوسری طرف بھی خاتون کے سینگ نکل آئے۔ یہ سینگ 6 سینٹی میٹر کا ہے اور اس سینگ کی وجہ سے خاتون نہ صرف رشتہ داروں میں بلکہ علاقے میں بھی مشہور ہو گئی ہے۔
بچہ کے سینگ:
جیورج آشمان نامی یہ بچہ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا جب ان کے سر پر موجود دو سینگ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
5 سال کی عمر میں جیورج کے سر پر موجود یہ سینگ پیدائشی طور پر موجود تھے، لیکن پیدائش کے وقت یہ سینگ پہلے کم تھے مگر اب زیادہ ابھر آئے تھے۔ بچہ کی والدہ کیرن بچے کی اس حالت پر پریشان تھیں کیونکہ جیورج باقی بچوں میں مختلف تھا، جس کی وجہ سے خود بچے کو بھی اس حوالے سے احساس ہوتا تھا۔
کیرن ڈاکٹرز کی تجویز پر کیرن کا سرجیکل پروسیجر کرایا گیا جس سے وہ اب ایک نارمل بچے کی طرح ہو گئے ہیں۔
بزرگ کے سر پر سینگ:
بھارت سے تعلق رکھنے والے شایام لال یادو بھی اس وقت میڈیا کی نظروں میں آ گئے تھے جب ان کے سر پر موجود سینگ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
74 سالہ شایام ایک کسان ہیں اور وہ ایک ایسی بیماری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کے سر پر ایک سینگ رونما ہو گیا ہے۔
شروعات میں تو شایام نے اس مسئلہ پر دھیان نہیں دیا مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہ سینگ مزید بڑھتا گیا۔ شایام اس سینگ کو خود ہی کاٹا کرتے تھے۔ ڈاکٹر وشال کے مطابق ان کا یہ سینگ آپریشن کی مدد سے ہٹا دیا گیا ہے، ایکسرے رپورٹ کے مطابق ان کے سینگ کی جڑیں گہری نہیں تھیں جس کی وجہ سے سینگ کو ہٹانے میں آسانی ہوئی۔
اب وہ ایک نارمل زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔