آپ نے کون سا جانور پہلے دیکھا؟ جانیے یہ تصویر آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

image

تصاویر انسان کے بارے میں بہت کچھ کہہ جاتی ہے، ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس تصویر میں بھی آپ کی شخصیت کے بارے میں کچھ ایسی ہی معلومات فراہم کریں گے۔

زیر نظر تصویر میں آپ سے پوچھا گیا ہے کہ اس تصویر میں سب سے پہلے کون سا جانور، پرندہ یا سمندری جانور آپ نے دیکھا۔ دراصل اس تصویر میں دنیا کا نقشہ دکھائی دے رہا ہے مگر یہ نقشہ جانوروں اور چرند پرند کی شیپ میں موجود ہے۔

ہمیں کمنٹ میں بتائیں کہ آپ نے سب سے پہلے کس جانور کو دیکھا۔

مچھلی:

اس نقشے کو اگر غور سے دیکھیں، گلابی رنگ سے مچھلی کو واضح کیا گیا ہے۔ اگر آپ کی نگاہ سب سے پہلے مچھلی پر گئی ہے تو اس کا مطلب ہے آپ طنزیہ لوگوں کو پسند نہیں کرتے ہیں، جو کسی کی بھی مدد نہیں کرنا چاہتے آپ انہیں پسند نہیں کرتے ہیں، جبکہ وہ لوگ جو دوسروں پر ہنستے ہیں، آپ انہیں بھی اچھا نہیں سمجھتے ہیں۔ آپ ایسے لوگوں سے دور رہنا ہی بہتر سمجھتے ہیں۔

بھالو:

گلابی رنگ سے بھالو کو بھی واضح کیا گیا ہے۔ اگر آپ کی نگاہ سب سے پہلے بھالو پر گئی ہے تو آپ ان لوگوں کو بالکل پسند نہیں کرتے ہیں جو کہ باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔ دغا باز اور جھوٹے لوگوں سے آپ نفرت کرتے ہیں۔

شیر:

اس تصویر میں موجود شیر کو دیکھنے والے لوگ مختلف ہوتے ہیں۔ اور اگر آپ بھی انہی مختلف لوگوں میں شامل ہیں تو آپ میں برداشت کا مادہ کافی زیادہ، اور آپ کا دل بہت نرم ہے۔ آپ ان لوگوں سے نفرت کرتے ہو، جو بنا محنت کیے ہی ہار مان لیتے ہیں۔

کینگرو:

آپ نے اگر سب سے پہلے کینگرو کو دیکھا ہے تو یقینا آپ جھوٹے اور جعلی دوستوں سے نفرت کرتے ہو اور انہیں اپنی زندگی میں جگہ نہیں دیتے ہو۔ یہی وجہ ہے کہ دغا بازی کو آپ پسند نہیں کرتے ہو۔ آپ ایک سچے انسان ہو۔

لومڑی:

لومڑی بھی گلابی رنگ سے واضح طور پر دکھ رہی ہے۔ آپ ان لوگوں کو پسند نہیں کرتے جو کہ آپ کو ڈرانے کی کوشش کریں۔ آپ منطق پر بات کرتے ہو۔ اور یہی آپ کی شخصیت کا سب سے بہترین پوائنٹ ہے۔

ڈولفن:

ڈولفن کو دیکھنے والے لوگ ان لوگوں کو پسند نہیں کرتے جو دوسروں کے لیے اپنے آپ کو تبدیل کردیں، یا جو دوسروں کی خواہش پر اپنے نظریے تبدیل کر دیں۔

چیل:

چیل کو دیکھنے والے لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی زندگی میں ڈرامہ اور فضول کاموں کا وقت نہیں ہوتا ہے۔ آپ چاہتے ہو کہ دنیا آپ ہی کی طرح سوچے۔

بلی:

اگر آپ کی نگاہ بلی کی طرف سب سے پہلے گئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو زیادہ بات کرنا پسند نہیں ہے۔ آپ دوسروں کی توجہ حاصل کرنا پسند نہیں کرتے، آپ زندگی کو اپنے حساب سے جینا چاہتے ہو، بھول جاتے ہو کہ کون آپ کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔

خرگوش:

اگر آپ نے سب سے پہلے خرگوش دیکھا ہے تو آپ کی شخصیت میں دوسروں کو خوش رکھنے کا ہنر کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔ آپ چاہتے ہو کہ ہر کوئی خوش رہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ لوگوں کے غمگین ہونے کا باعث نہیں بنتے۔

ہاتھی:

اگر آپ نے سب سے پہلے ہاتھی کو دیکھا ہے تو آپ محبت کرنے والے، انتہائی شفیق انسان ہو، جو کہ بھروسے کے قابل ہوتے ہیں۔ آپ پُر عزم شخصیت کے مالک ہیں۔

زرافہ:

اگر آپ نے زرافہ دیکھا ہے تو اس کا مطلب ہے آپ ان لوگوں کو بالکل بھی پسند نہیں کرتے جو آپ کی اور آپ کے وقت کی عزت نہیں کرتے۔ آپ ان لوگوں کو بھی پسند نہیں کرتے جو دوسروں کی خامیاں تلاش کرتے پھرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US