بیٹے کی شادی کی خوشی میں مریم نواز نے بھی سُریلی آواز میں گانا گُنگُنا دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

اگست میں شادی کے بعد اب ولیمہ جنید صفدر کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور کے جاتی امراء میں منعقد کیا گیا ہے تاہم ولیمے سے پہلے خصوصی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

انہیں میں سے ایک ویڈیو ایسی سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ جنید صفدر کے ماموں حمزہ شہباز گانا گا رہے تھے تاہم اب ماموں کے بعد جنید کی والدہ مریم نواز نے بھی کسی سے پیچھے نہ رہتے ہوئے اپنی میٹھی آواز میں گانا گُنگُنا دیا ہے۔

مریم نواز کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں مریم نواز ''جب کوئی بات بگڑ جائے جب کوئی مشکل پڑ جائے تم دینا ساتھ میرا'' گانا گُنگُنا رہی ہیں اور لوگ اِن کی آواز سے محضوض ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جنید صفدر کی شادی میں مریم نواز مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کر سکیں تھیں تاہم اب بیٹے کے ولیمے پر انہوں نے 15 دن کے لئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے صرف فیملی کو وقت دینے اور بھرپور انجوائے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ کا ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امراء میں منعقد کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US