آنکھیں خدا کی طرف سے عطا کردہ ایک سب سے انمول نعمت ہے جس سے ہم دنیا کی رنگینیاں دیکھتے ہیں۔
مگر جو افراد اور بچے آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوتے ہیں انہیں اور ان کی پریشانیوں کو دیکھ کر ہم اللہ کی دی ہوئی ہرنعمت کا دل سے شکر ادا کرتے ہیں۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں آنکھوں کی بینائی سے محروم بچے کی آنکھوں کا آپریشن ہوتا ہے۔
آپریشن کے بعد کے مناظر کچھ ایسے ہوتے ہیں جس کو دیکھ کر کوئی بھی شخص روپڑے۔ دی ادر سائیڈ پاکستان کی پوسٹ کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ اپنے بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے، اس وقت بچے کا آپریشن مکمل ہوچکا ہوتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھے بچے کی آنکھوں ( قرنیہ کا آپریشن) ہوتا ہے۔ اور جب وہ اپنی آنکھیں کھولتی ہے اور پہلی بار دنیا کا منظر اپنی آںکھوں سے دیکھتی ہے تو وہ مناظر دل کو گرما دینے والے ہوتے ہیں۔ بچہ اپنے والد کو دیکھ کر خوبصورت مسکراہٹ بکھیر دیتا ہے۔
بچے کی آنکھوں کا آپریشن شہر قائد میں واقع پاکستان آئی بینک سوسائٹی میں ہوا ہے۔
دیکھیے ویڈیو۔