ڈاکٹر نے بچی کو وقت پر نہ دیکھا اور وہ ۔۔ ڈاکٹروں کی غفلت نے بچی کو موت کی نیند سُلا دیا

image
بُخار، کھانسی، ہاضمے کی خرابی اور قے ہونا ایک عام بات ہے۔ ان کا علاج بروقت کیا جائے تو بچہ ہو یا بڑا سب ہی صحتیاب ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر وقت پر صحیح علاج نہ کیا جائے تو جانی نقصان ہو جاتا ہے۔ 10 سالہ اقصیٰ جمال نامی بچی کو کراچی کے مشہور مامجی ہسپتال میں بخار، ہاضمے کی خرابی اور الٹیوں کی شکایت پر داخل کروایا۔
لیکن والدین کہتے ہیں کہ بچی کو ڈاکٹروں نے وقت پر نہ دیکھا، اس کا علاج ٹھیک طرح سے نہ کیا، ڈیوٹی پر معمور ڈاکٹر شفق شاہد نے بیٹی کو بروقت ٹریٹمنٹ نہ دیا جس کی وجہ سے ہماری بچی دنیا سے چلی گئی۔
سوشل میڈیا پر بچی کے گھر والوں نے اس کی معلومات شیئر کیں اور لوگوں سے اپیل کی اپنے پیاروں کا خیال خود رکھیں، ساتھ ہی انصاف کی اپیل بھی کی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US