ہمارے پیسوں سے شادیاں نہ کریں۔۔۔ مریم نواز کی گلوکاری پر فواد چوہدری بھی طنز کرنے لگے

image

مریم نواز کی جانب سے اپنے بیٹے کی شادی میں گائے گئے گانے پر مختلف انداز میں تبصرے کیے جارہے ہیں۔ تاہم وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے مریم نواز کی گلوکاری سے متعلق سوال کرنے پر فواد چوہدری نے گلوکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، جب نجی محفلیں ہوتی ہیں اور خاندان کے افراد ساتھ ہوتے ہیں، تو اس میں گانے بھی گائے جاتے ہیں، اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور حمزہ نے بہت اچھا گایا ، ایک نارمل پاکستان ایسا ہی ہے اس میں کوئی اعتراض کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کو نجی زندگی میں آنے والی خوشیاں مبارک ہوں، ہمارا ان سے سیاسی اختلاف ہے، ہمارا صرف اعتراض اتنا ہے کہ ہمارے پیسوں سے شادیاں نہ کریں جو پیسہ ہمارا ان کے پاس ہے، وہ ہمیں واپس کردیں، محفل میں ان کی گلوکاری کرنے سے کوئی اعتراض نہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی گانا گاتے ہوئے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US