مکیش امبانی بھارت کے سب سے امیر اور دنیا کے 10 نمبر پر سب سے امیر ترین شخص ہیں، ان کی کل دولت 81 بلین امریکی ڈالر یعنی قریب 5 لاکھ 90 ہزار کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے، آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ مکیش امبانی کے گھر کی قیمت ہی صرف 15 ہزار کروڑ ہے۔
ظاہر ہے اتنے امیر کبیر شخص کی جان کی حفاظت کرنا بےحد ضروری ہے اور اتنے امیر شخص کی سیکیورٹی بھی زبردست ہونی چاہیئے، مگر کیا آپ جانتے ہیں مکیش امبانی کی سیکیورٹی کتنی سخت ترین ہے اور وہ ہر مہینے صرف اپنی سیکیورٹی پر کتنے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں؟
اگر نہیں جانتے تو کوئی بات نہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آخر اتنا امیر شخص اپنے حفاظتی انتظامات کیسے پورے کرتا ہے اور اس پر ماہانا کتنا خرچہ آتا ہے۔
مکیش امبانی کی سیکیورٹی
مکیش امبانی کی سیکیورٹی کے لئے بھارتی ریاست کی جانب سے انہیں ہر وقت سرکاری حفاظت دی جاتی ہے یعنی بھارتی پولیس اور دیگر حفاظتی ادارے مکیش امبانی کی سیکیورٹی پر ہر وقت معمور رہتے ہیں، اور جب مکیش کسی اور ملک جاتے ہیں تو وہاں کی حکومت انہیں پروٹوکول دیتی ہے اور ان کی حفاظت کے مکمل انتظامات کرتی ہے۔
لیکن صرف یہی نہیں، مکیش امبانی اپنی ذاتی سیکیورٹی کا بھی انتظام کرتے ہیں جس کو بھارت میں جیٹ پلس سیکیورٹی کہا جاتا ہے، اس ہائی سیکیورٹی میں 55 کے قریب سیکیورٹی اہلکار ہوتے ہیں جن میں قریب 10 کمانڈوز این ایس جی کے ہوتے ہیں جو انتہائی ترتیت یافتہ اور اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں۔
ان تمام سیکیورٹی گارڈ اور کمانڈوز کی رہائش اور کھانا پینا سب ہی مکیش امبانی ادا کرتے ہیں اور ان کی تنخواہوں سمیت ماہانہ قریب 50 لاکھ سے زیادہ مکیش امبانی صرف اپنی جان کی حفاظت پر خرچ کر دیتے ہیں۔
یہ تمام سیکیورٹی اہلکار مارشل آرٹس میں کمال کی مہارت بھی رکھتے ہیں اور ان کے پاس جدید ترین اسلحہ بھی ہر وقت موجود ہوتا ہے یہی نہیں بلکہ ان سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس ایک سے بڑھ کر ایک کمیونیکیشن گیجٹ بھی ہوتے ہیں جس سے یہ ایک دوسرے سے بات چیت کر کے سیکیورٹی کا نظام مضبوط رکھتے ہیں۔